urdu news today live

یہ بی جے پی تھی جس نے قیمتوں میں اضافہ شروع کیا: ڈی سی ایم ڈی کے شیوکمار
بنگلورو۔5 اپرےل(سالار نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈی سی ایم ڈی کے شیوکمار نے آج بی جے پی پر مہنگائی شروع کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بی جے پی تھی جس نے قیمتوں میں اضافہ شروع کیا۔ ہم نے گیارنٹی اسکیمیں شروع کیں کیونکہ بی جے پی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی بہت زیادہ تھی۔ ہم نے صرف کسانوں کی مدد کے لئے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اپنی سداشیو نگر رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اپر بھدرا پروجیکٹ کابینہ کے سامنےدہلی میں مرکزی جل شکتی وزیر کے ساتھ ان کی ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہمرکزی وزیر نے ہمیں بتایا ہے کہ اپر بھدرا پراجیکٹ کےلئے 5,300 کروڑ روپئے کی ریلیز منظوری کےلئے کابینہ کے سامنے تھی۔ ہم نے مرکزی وزیر کو اس منصوبے پر ریاستی اخراجات کی مقدار اور مستقبل میں درکار فنڈز کے بارے میں مطلع کیا ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مرکز یتینا ہولے پروجیکٹ کےلئے ماحولیاتی منظوری دے گا، انہوں نے کہا کہ یتینا ہولے کےلئے ماحولیاتی منظوری ضرور دی جانی چاہئے، ریاستی حکومت جنگلاتی زمین کے بدلے ریونیو زمین دے رہی ہے جسے ہم پروجیکٹ کےلئے حاصل کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تمل ناڈو سے منظوری ملنے کے بعد اسے مرکز سے میکے ڈاٹو پروجیکٹ کی منظوری مل جائے گی، انہوں نے کہا”میں ان کی تجویز کو قبول کرتا ہوں۔“

9 thoughts on “

  1. Thank you, I’ve just been looking for information about this topic for ages and yours is the best I’ve discovered till now. But, what about the conclusion? Are you sure about the source?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *