urdu news today live

قتل کے الزام میں اداکار درشن کی ضمانت کو چیلنج
سپرےم کور ٹ ریاستی حکومت کی عرضی کی سماعت22اپرےل کو کرے گی
بنگلورو۔5 اپرےل(سالار نیوز)سپریم کورٹ نے رینوکاسوامی قتل کیس میں کنڑ اداکار درشن توگودیپا، پوترا گوڑا اور دیگر کو ضمانت دینے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 22اپریل کو سماعت مقرر کی ہے۔ یہ فیصلہ کرناٹک حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ انیل سی نشانی کے فوری ذکر کے بعد کیا گیا ہے۔درشن اور اس کی ساتھی ملزمہپوترا گوڑا پر چتردرگا کے ایک فارماسسٹ رینوکاسوامی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے، جو بنگلورو میں برساتی نالے کے قریب مردہ پائے گئے تھے۔ رینوکاسوامی نے مبینہ طور پرپوترا گوڑا کوفحش پیغامات بھیجے تھے۔اس سے قبل، 24جنوری کو، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا، لیکن کرناٹک حکومت کی اس درخواست کی جانچ کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس میں اس کی صداقت پر سوالیہ نشان تھا۔ عدالت نے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا کے دلائل سننے کے بعد درشن تھوگودیپا اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیا تھا۔کرناٹک حکومت نے ابتدائی طور پر 6جنوری 2025کو درشن اور دیگر 16ملزمان کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درشن، جس کو ملزم نمبر دو کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، 11جون 2024سے حراست میں تھا۔ اسے 131دن کی حراست میں گزارنے کے بعد 30اکتوبر 2024کو طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ بعد میں ہائی کورٹ نے بنیادی ملزم درشن اورپوترا گوڑا کے ساتھ ستمبر میں بنگلورو پولیس کی طرف سے دائر چارج شیٹ میں نامزد دیگر تمام افراد کے ساتھ باقاعدہ ضمانت میں توسیع کردی۔

2 thoughts on “

  1. I have been surfing online greater than three hours as of late, but I never found any fascinating article like yours. It is pretty value enough for me. Personally, if all webmasters and bloggers made good content material as you did, the internet can be much more helpful than ever before.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *