زچگی کے دوران ہونے والی 70فیصد اموات کو ٹالا جا سکتا تھا: رپورٹ
بنگلورو۔5 اپرےل(سالار نیوز) وزیر صحت دنیش گنڈو را کی طرف سے جمعہ 4اپریل کو پیش کردہ ایک عبوری آڈٹ رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں یکم اپریل سے 31دسمبر 2024کے درمیان ریکارڈ کی گئی 464زچگی اموات میں سے 70فیصد سے زیادہ، روکا جا سکتا تھا۔بنگلورو اربن میں اس نو ماہ کی مدت کے دوران زچگی کی سب سے زیادہ71 اموات ہوئی ہیں، اس کے بعد بلاری (38)، دھارواڑ (35)، کلبرگی (33) اور بیلگاوی (31) ہیں۔ اعداد و شمار میں کرناٹک سے باہر کی 18 خواتین کی موت بھی شامل ہے۔آڈٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ مرنے والوں میں سے 80فیصدوہ خواتین تھیں جن کی عمریں 19سے 30سال کے درمیان تھیں اور 62.6فیصد وہ جو بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کے دوران تھیں جو سیزرین سیکشن سے گزری تھےں۔ 18سال سے کم عمر کی سات لڑکیاں بھی انتقال کر گئیں۔بلاری ضلع میں زچگی کی پانچ اموات کے بعد محکمہ صحت نے نومبر میں 15رکنی ماہرین کی کمیٹی قائم کی تھی۔ تحقیقات نے اس امکان کی نشاندہی کی کہ یہ اموات پسم بنگا فارما سیوٹیکلز کے ذریعہ فراہم کردہ گھٹیا معیاری رنگر کے لیکٹیٹ محلول میں اینڈوٹوکسین کی وجہ سے ہوئیں۔اسی فلوئڈ برانڈ کو ریاست بھر میں 13دیگر زچگی اموات سے جوڑا گیا تھا- رائچور اور بنگلورو اربن میں چار، تین اترا کنڑ میں، اور یادگیر اور بیلگاوی میں ایک ایک۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہولیات کی سطح پر بروقت اور مناسب طبی فیصلوں کے ساتھ بہت سی اموات کو روکا جا سکتا تھا، خاص طور پر خطرے کے عوامل جیسے خون کی کمی، ہائی بلڈ پریشر کی خرابی، حمل ذیابیطس اور حمل سے متعلق دیگر پیچیدگیوں کے انتظام میں۔ آڈٹ سے پتا چلا کہ 319 خواتین (68.75%)کو ہائی رسک حمل تھا۔ ان میں سے 153خواتین (33%)کو حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کی بیماری تھی، جب کہ 125خواتین (27%)خون بہنے کی وجہ سے مر گئیں۔ دیگر وجوہات میں سیپسس (9)، دل کے مسائل (4)، انفیکشن (4)، اور پلمونری ایمبولزم (3)شامل ہیں۔ریاست میں 2025کے پہلے تین مہینوں میں زچگی کی 102اموات ریکارڈ کی گئیں، جو کہ 2024میں اسی مدت کے دوران رپورٹ ہونے والی 148اموات کے مقابلہ میں معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
I always was concerned in this topic and still am, regards for putting up.