بی جے پی کارکن ونے سومیا کی موت کا معاملہ
کانگریس اراکین اسمبلی کو ملزم بنانے بی جے پی کی مانگ
بنگلورو۔5 اپرےل(سالار نیوز)ایک پارٹی کارکن کی خودکشی کے سلسلہ میں ایف آئی آر میں کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کے نام شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک بی جے پی نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر داخلہ جی پرمیشور کو انتباہ جاری کیا ہے کہ اس کے کارکنوں کے صبر کی ایک حد ہوتی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اگر اس معاملہ میں تمام خاطےوں کے نام نہیں بتائے گئے تو حکومت نتائج کےلئے ذمہ دار ہوگی۔مڈیکیری ضلع کے رہنے والے ونے سومیاہ نے مبینہ طور پر بنگلورو میں اپنے دفتر میں خودکشی کرکے 4 اپریل کو اپنے پیچھے ایک نوٹ چھوڑا تھا۔ نوٹ میں، اس نے کانگریس لیڈروں کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور ایم ایل اے اے ایس پوننا، منتھر گوڑا، اور کانگریس لیڈر تھینیراماہےناکو اپنی موت ذمہ دار قرار دیا۔ تاہم ہنور پولیس نے صرف تھینیرا مہیناکا نام لے کر ایف آئی آر درج کیاہے۔5اپریل بروز ہفتہ کوشال نگر قصبہ مڈیکیری ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجےندرا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس ایم ایل اے اے ایس پوننا (وزیر اعلی کے قانونی مشیر) اور منتھر گوڑا کا نام ایک گھنٹے کے اندر ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا تو پارٹی احتجاج شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کی حد ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر داخلہ جی پرمیشور کے لئے ایک انتباہ ہے۔ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ وہ بی جے پی کارکنوں کے حقوق چھین رہے ہیں۔ ریاست میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں انہوں نے ایس پی سے بات کی ہے اور انہیں بنگلورو کے غیر ذمہ دار پولیس افسر کے بارے میں بتایا ہے جو ایف آئی آر میں کانگریس کے ممبران اسمبلی کا نام لینے میں ناکام رہے ہیں۔
Very interesting information!Perfect just what I was searching for!
продажа аккаунтов https://birzha-akkauntov-online.ru/
продать аккаунт перепродажа аккаунтов
магазин аккаунтов профиль с подписчиками
profitable account sales sell accounts
account trading platform account store
купить аккаунт https://kupit-akkaunt.xyz/
маркетплейс аккаунтов akkaunty-na-prodazhu.pro
магазин аккаунтов https://rynok-akkauntov.top
покупка аккаунтов https://akkaunty-dlya-prodazhi.pro
buy facebook ads manager buy facebook accounts for advertising
buy google ads threshold accounts https://buy-ads-accounts.click