urdu news today live

سماجی واقتصادی رپورٹ پرآج فےصلہ ہوگا،کسی کے ساتھ ناانصافی نہےں ہوگی
سونےااورراہل گاندھی پرچارج شےٹ سےاسی انتقام ہے:سدارامےا
بنگلور۔16اپرےل(سالارنےوز)رےاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ہم رےاست کے کسی بھی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔بروزچہارشنبہ کلبرگی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی طبقہ کے ساتھ ناانصافی کاموقع نہےں دےں گے۔ چننگیری کے ایم ایل اے نے ذات پات کے سروے رپورٹ کے بارے میں لنگایت اراکےن اسمبلی کو استعفیٰ دینے کے لئے کہا ہے جس پر میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس رکن اسمبلی نے اپنی رائے کااظہارکےاہے۔ 17اپرےل بروزجمعرات سماجی واقتصادی سروے کے بارے میں ایک الگ کابینہ اجلاس طلب کےاگےاہے ،اس سےشن مےں اس پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ سماجی اور اقتصادی سروے رپورٹ ہے، اور ہم کسی بھی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ہماری حکومت پر عزم ہے۔ آج کلبرگی میں علاقائی سطح پر روزگار میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے میسور اورہبلی دھارواڑمیں بھی روزگار میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ سدارامےانے کہاکہ ےوواندی گےارنٹی اسکےم بے روزگاری کے مسئلہ کا حل نکالنے کے مقصد سے نافذ کی گئی ہے۔ حکومت روزگار فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔نیشنل ہیرالڈ کیس میں چارج شیٹ کے حوالہ سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی یہ سیاسی انتقام کے لئے کر رہی ہے۔ نےشنل ہیرالڈ اخبار کل سے نہیں شروع ہوا۔ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جائیداد کو نشانہ بنانا اور چارج شیٹ لگانا سیاسی انتقام کے سوااورکےاہوسکتاہے۔

18 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *