ذات پات مردم شماری رپورٹ پرخصوصی کابینہ اجلاس میں بحث نامکمل
اگلے اجلاس میں تبادلہ خیال جاری رکھنے پر وزراءکا اتفاق، کسی نے رپور ٹ کی مخالفت نہیں کی
بنگلورو۔17 اپریل (سالار نیوز)ریاست کے پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے ریاست کے سماجی ، معاشی اور تعلیمی منظر نامہ پر پیش کی گئی ذات پات مردم شماری رپورٹ پر جمعرات کے روز ریاستی کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں بحث نا مکمل رہی ۔ اگلے کابینہ اجلاس میں اس پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔کابینہ اجلاس کے بعد ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ذات پات مردم شماری رپورٹ کے بارے میں تبادلہ خیال ضرور ہوا لیکن اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزراءنے اپنی اپنی رائے پیش کی ہے ۔وزیر دےہی ترقیات و پنچایت راج پرےنک کھرگے نے کہا کہ کسی وزیر نے میٹنگ کے دوران اس رپور ٹ کی مخالفت نہیں کی ۔ وزیر صنعت ایم بی پاٹل نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اس رپورٹ کے مختلف پہلو¿وں پر بات چیت ہوئی ہے خود انہوں نے اس رپورٹ کے بارے میں اپنی رائے پیش نہیں کی ہے اگلی میٹنگ کے دوران وہ اپنے رائے رکھیں گے۔اگلے کابینہ اجلاس میں بھی اس رپورٹ پر تبادلہ خیال جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران تمام وزراءنے اس رپورٹ کے بارے میں اپنے اپنے اشکالات پےش کئے ہیں اور اس رپورٹ کو لے کر جو رائے ان کے عوامی حلقوں میں قائم ہو ئی ہے اسے انہوں نے میٹنگ میں پیش کیا ۔ اگلے اجلاس میں اس پر اور زیادہ تفصیل سے بحث ہوگی۔ وزیر کے این رجنا نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کابینہ اجلاس کے دوران کسی وزیر نے رپور ٹ کی مواقفت یا مخالفت کی بلکہ ہر ایک نے اپنی اپنی ذاتی رائے پےش کی ہے۔ وزراءنے اس پر اور زیادہ معلومات طلب کی ہیں جو ان کو آنے والے دنوں میں دی جائیں گی۔وزیر باغبانی ایس ایس ملےکارجن نے کہا کہ ایسا نہیں کہ اس رپورٹ کو منظور کیا جائے یا نا منظور ۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بارے میں کافی تفصیل سے بات چیت کی گئی ہے۔ ایک اور میٹنگ میں بھی اس پر بات چیت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں کیا بات سامنے آئی اس پر عوامی حلقوں میں بحث نا ممکن ہے۔ وزیر زراعت این چلوا ریا سوامی نے کہا کہ ریاست کے تمام پسماندہ طبقات ، غریبوں کی فلاح کے مقصد سے ےہ سماجی ، تعلےمی ومعاشی سروے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ےہی ہے کہ دلتوں ، پسماندہ طبقات اور مظلوموں کے ساتھ نا انصافی نہ ہو ۔وزیر خوراک کے ایچ منی اپا نے کہا کہ بحث نا مکمل رہی ہے اس پر آنے والے دنوں میں اور بھی بحث کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ےہ معاملہ سماجی انصاف سے جڑا ہوا ہے اس لئے کسی کی مخالفت یا موافقت کا سوال پیدا نہیں ہو گا۔وزیر ہاوزنگ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے کابینہ اجلاس میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔ میٹنگ کے دوران ذات پات مردم شماری رپورٹ کی موافقت یا مخالفت نہیں کی گئی بلکہ سبھی وزراءنے اپنی اپنی رائے رکھی ہے آنے والے دنوں میں بھی تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہے گا۔
The thoroughness in this draft is noteworthy. https://ondactone.com/product/domperidone/
More posts like this would make the blogosphere more useful.
cheap tetracycline
This is the stripe of topic I get high on reading. http://mi.minfish.com/home.php?mod=space&uid=1412614
forxiga 10 mg tablet – site forxiga online buy
buy orlistat tablets – https://asacostat.com/ orlistat 60mg canada
I’ll certainly bring back to read more. http://shiftdelete.10tl.net/member.php?action=profile&uid=205586
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me? https://accounts.binance.com/fr-AF/register-person?ref=JHQQKNKN