پہلگام حملہ کا اثر بنگلورو میں سوکھے میووں کی تجارت پر، کشمیر سے پھلوں کی سپلائی بند: محمد ادریس
بنگلورو27 اپرےل (سالار نیوز)جموں وکشمیرکے پہلگام میں 22اپرےل کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا اثر کرناٹک بالخصوص بنگلورو میں سوکھے میواجات کی تجارت پر پڑتا نظر آ رہا ہے۔ کشمیر سے جو سوکھے میوہ جات لاکر بنگلورو میں فراہم کئے جاتے ان کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ شہر میں سوکھے میواجات کے معروف تاجر محمد ادریس چودھری نے بتایا کہ کشمیر سے بڑی مقدار میں سوکھے میوے بنگلورومنگوائے جاتے ، کشمیر میں ےہ موسم چونکہ موسم بہار کہا جاتا ہے اس لئے وہاں ان میووں کی فروخت کافی مقدار میں ہو تی ہے۔ان میووں کو ملک کے مختلف حصوں میں روانہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان سے جو میوے منگوائے جاتے ان کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔ ادریس نے بتایا کہ کشمیر سے نہ صرف سوکھے میوے بلکہ بہت سارے مخصوص پھل بھی منگوائے جاتے اور خریدار ان کوکافی پسند سے خریدتے ہیں لیکن پہلگام حملے کے نتیجے میں اب ان تمام میووں کی سپلائی رک گئی ہے جس کے سبب اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی قلت ہو سکتی ہے اور ےہ بھی امکان ہے کہ ان میووں کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ ہو سکتا ہے۔
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://accounts.binance.info/register-person?ref=IHJUI7TF