urdu news today live

جنگ بندی نے کئی سوالات کھڑے کئے ہیں مگر مودی خاموش: سنتوش لاڈ
بنگلورو۔15 مئی (سالارنیوز)ریاستی وزیر برائے محنت سنتوش لاڈ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے قوم سے اپنے خطاب کے دوران جو دعویٰ کیا کہ پاکستان کی منت سماجت پر جنگ بندی کی گی ہے مان لیا جاتا اگرٹھےک اس سے قبل امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ےہ کہا نہ ہو تا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے کہا ہے کہ اگر وہ امرےکہ کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں تو جنگ بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ےہ بات کس قدر افسوس ناک ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے دوران جب جنگ کاماحول تھا تو ہندوستانی افواج نے کافی پےش قدمی کرلی تھی لیکن اچانک امریکہ کے صدر کے ذریعہ جنگ بندی کے اعلان نے ان کے حوصلے توڑ دئےے۔ سنتوش لاڈ نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے بعد ےہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ تجارتوں کو فروغ دینے کےلئے کروائی گئی اور روکی بھی گئی۔ بی جے پی کی طرف سے ترنگا یاترا کے اہتمام پر طنز کرتے ہوئے سنتوش لاڈ نے کہا کہ ان لوگوں کو ترنگا یاترا کی بجائے ٹرمپ یاترا نکالنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاملہ میں وزیر اعظم مودی نے جس طرح کا روےہ اپنایا اس سے لگتا ہے کہ ان کو ےہ بھرم ہو گیا ہے کہ اس ملک میں وہی سب سے اعلیٰ ہیں ۔ سنتوش لاڈ نے کہا کہ مودی کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کےلئے بھےک مانگی تھی لیکن جنگ بندی کے بعدبھی سرحد پر پاکستانیوں کے حملے جاری ہیں ۔ مودی حکومت کے ساتھ پورا ملک کھڑا تھا اسے چاہئے تھا کہ پاکستان میں گھس کر اس کو سبق سکھاتی ایسا کرنے کی بجائے ٹرمپ کے ڈر سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20دنوں میں ملک میں کیا ہوا ہے اس کو عوام نے دیکھا ہے۔ ملک کو مشکل گھڑی سے مسلح افواج نے باہر نکالا ہے لیکن اس کا سہرا بے شرمی سے اپنے سر باندھنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ ادھورا چھوڑ کر مودی وطن واپس لوٹے ،پہلگام جانے کےلئے نہیں بلکہ بہار میں انتخابی جلسہ میں حصہ لےنے کےلئے ۔ اس کے بعد دو بار کل جماعتی اجلاس ہوا جس سے مودی غیر حاضر رہے۔ کیا اس سے مودی نے ےہ پےغام دینے کی کوشش کی ہے وہی اس ملک میں سب سے برتر ہیں اور وہ کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نا م پےغام کے نام پر ایک رےکارڈ کی گئی ویڈیوچلادی گئی ۔کیا ملک کے عوام کے دن اتنے برے ہو گئے ہیں ۔ مودی نے پارلیمنٹ میں آتے ہیں نہ کل جماعتی اجلاس میں۔ ملک کے 140کروڑ عوام چاہتے تھے کہ پاکستان کو جنگ کے دوران سبق سکھایا جائے لیکن راتوں رات خوفناک جنگ کا ہوا کھڑا کیا گیا اور پھر اچانک جنگ بندی کا اعلان امریکہ سے آجاتا ہے۔ آخر ہندوستان کو جنگ میں پیش قدمی ہو رہی تھی تو جنگ بندی کس لئے ہوئی؟

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *