urdu news today live

صوفےہ قرےشی پرتوہےن آمےزتبصرہ :بی جے پی وزےرکے خلاف کرناٹک مےں بھی اےف آئی آر
20مئی کوہوسپےٹ مےں بڑے پےمانہ پرسرکاری پروگرام:وزےرداخلہ
بنگلور۔15مئی (سالارنےوز)رےاستی وزےرداخلہ ڈاکٹرجی پرمےشورنے کہاکہ کرنل صوفےہ قرےشی کے سلسلہ مےں متنازعہ بےان دےنے والے مدھےہ پردےش کے بی جے پی وزےروجئے شاہ کے خلاف کرناٹک مےں بھی اےف آئی آردرج کی گئی ہے۔اس ضمن مےں قانونی عمل کے تعلق سے جائزہ لےاجائے گا۔بروزجمعرات اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چےت کے دوران انہوں نے کہاکہ کرنل صوفےہ قرےشی رےاست کرناٹک کے بےلگاوی ضلع کی بہوہے۔ان کے خلاف توہےن آمےزبےان دےنے والے مدھےہ پردےش کے وزےرکے خلاف اےف آئی آردرج کرنے اوروزےر کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلہ مےں مرکزی حکومت کوواقف کرانے بےلگاوی کے اےس پی کوہداےت دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی وزےروجئے شاہ کے متنازعہ بےان سے نہ صرف صوفےہ قرےشی کی توہےن ہے بلکہ پورے ملک کی توہےن ہے۔اس طرح کی سطحی سوچ ملک کے کسی بھی باشندے کی نہےں ہونی چاہئے ۔ انہوںنے مزےدکہاکہ گزشتہ دوسال سے مرکزی حکومت سے رےاستی حکومت کوآنے والی گرانٹ کے سلسلہ مےں جاری کرنے کااصرارکےاجارہاہے،کئی وجوہات سے گرانٹ نہےں آرہی ہے لےکن چندمواقع پربالکل نہےں آرہی ہے،اس بارے مےں وزےراعلیٰ نے اےک اجلاس کےاہے۔مرکزی حکومت کومنواتے ہوئے فنڈجاری کروانے رےاست سے منتخب اراکےن پارلےمان سے اپےل کی گئی ہے۔انہوںنے مزےدکہاکہ وجئے نگرضلع کے ہوسپےٹ مےں 20مئی کوبڑے پےمانہ پراےک کنونشن کااہتمام کےاجارہاہے۔خصوصی طورپر محکمہ محصولات کی جانب سے 50ہزارسے زےادہ افراد میں اس کنونشن مےں حق پتراتقسےم کےاجائے گا۔ےہ اےک سرکاری پروگرام ہے۔لوک سبھا مےں اپوزےشن لےڈرراہل گاندھی ،راجےہ سبھاکے اپوزےشن لےڈرواے آئی سی سی کے صدرملےکارجن کھرگے ،رےاستی انچارج سرجے والاودےگر لےڈرشرکت کررہے ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *