urdu news today live

وقف بورڈکے حق مےں فےصلہ آنے کے پےش نظر
رائچورہاشمےہ کمپاﺅنڈاراضی پرسے قبضہ جات جے سی بی سے ہٹاےاگےا
بنگلور۔21مئی (سالارنےوز)رائچورشہرکے قلب مےںواقع امبےڈکرسرکل کے سامنے وقف بورڈکی ملکےت والے ہاشمےہ کمپاﺅنڈاراضی پر قبضہ کے تعلق سے کلبرگی عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضلع وقف بورڈکے حق مےں فےصلہ سناےاہے۔اس پس منظرمےں آج تعلقہ انتظامےہ، مہانگرپالےکے اور ضلع وقف صلاح کمےٹی کی قےادت مےں بھاری پولےس بندوبست کے ساتھ روڈکے کنارے غےرقانونی طورپرقبضہ کردہ دکانوں اور ڈھانچہ جات کوہٹانے کاکام کےاگےا۔قبضہ جات کوہٹائے جانے کے سلسلہ مےں جےسے ہی قابض لوگوں کومعلوم ہواوہ تمام اپنے کنبہ کے اراکےن کے ساتھ ہاشمےہ کمپاﺅنڈکے پاس احتجاج دھرنے پربےٹھ گئے۔قبضہ جات کوہٹانے کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے۔بعدازاں پولےس افسروں نے غےرقانونی طورپررہائش رکھنے والے لوگوں کوسمجھاےااورانہےں مشورہ دےتے ہوئے کہاکہ اس بارے مےں آپ ضلع ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنراورتحصےلدارکے ساتھ بات چےت کرےں۔ےہ کہتے ہوئے لوگوں کووہاں سے ہٹاےا۔جےسے ہی ےہ لوگ ڈی سی اورتحصےلدارسے با چےت کرنے گئے ےہاں قبضہ جات ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ جےسکام نے پہلے ہی اس علاقہ سے بجلی کنکشن کاٹ دےاتھا۔اس کے بعد اہلکارجے سی بی کے ذرےعہ قبضہ ہٹانے کاکام شروع کردےا۔ہاشمےہ کمپاﺅنڈزمےن 2.5تا3اےکڑپرپھےلی ہوئی ہے۔اس جگہ مےں کئی لوگ برسوں سے بےوپارکے لےے دکانےن اورگھروں کوتعمےرکرتے ہوئے گزربسرکررہے تھے۔اس متنازع جگہ سے متعلق 1979سے عدالت مےں معاملہ چل رہاتھا۔آخرکارکلبرگی وقف عدالت مےں اس زمےن کے تعلق بحث وجرح کا اےک طوےل مرحلہ چلا۔ برساہابرس کی عدالت سنوائی کے بعد کلبرگی عدالت نے 8اپرےل 2025ءکوضلع وقف بورڈ کے حق مےں فےصلہ سناےااوراس زمےن کووقف بورڈکی ملکےت قراردےتے ہوئے حکمنامہ جاری کردےا۔اس پس منظرمےں 17مئی کوانتظامےہ افسروں ،ضلع وقف صلاح کارکمےٹی کے صدراورافسروں نے ہاشمےہ کمپاﺅنڈ کامعائنہ کےا۔اس جگہ مےں جوکچھ غےرقانونی طورپر گھراوردکانوں کی شکل مےں تعمےری کام کےے گئے تھے۔انہےں تےن دنوں مےں خالی کرنے کی ہداےت دی۔ اگران تےن دنوں مےں غےرقانونی گھروں اوردکانوں کوخالی نہےں کےاگےاتو ضلع انتظامےہ کی جانب سے گھروں اوردکانوں کوڈھادےاجائے گا۔ اس انتباہ کے باوجودلوگوں نے گھروں اوردکانوں کوخالی نہےں کےاگےا ،اس کے بعدآج بروزچہارشنبہ بھاری پولےس بندوبست کے ساتھ قبضہ جات کوہٹانے کی کارروائی کی گئی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر،تحصےلدارشرما،ڈی وائی اےس پی ،مہانگرپالےکے کے ڈپٹی کمشنرگروسدےاہےرے مٹھ ، ضلع وقف صلاح کمےٹی کے صدرمولانافرےدخان اورافسرسلےم پاشا ہ وہاں موجودتھے۔ان کی موجودگی مےں وقف اراضی پرہوئے قبضہ جات کوہٹاےاگےا۔

8 thoughts on “

  1. can i buy cheap clomid pill how to buy clomid without dr prescription how can i get cheap clomiphene clomid price in usa can i buy cheap clomiphene no prescription clomiphene order how to buy cheap clomid pill

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *