میں اور میرا خاندان ای ڈی کی کوئی بھی جانچ کا سامنا کرنے تیار: نائب وزیر اعلیٰ
بنگلورو۔23 جون(سالار نیوز)نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ ان کا خاندان کسی بھی معاملہ میں ای ڈی کی طرف سے ہونے والی جانچ کے لئے تعاون کرنے اور اس ایجنسی کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کا جواب دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایشورےہ گوڑا نامی ایک خاتون کی طرف سے دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں ان کے بھائی ڈی کے سریش کو ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کےلئے طلب کئے جانے کے بارے میں سوال پر شیو کمار نے کہا کہ کسی کے بیان کو بنیاد بنا کر ای ڈی نے ڈی کے سریش کو پوچھ گچھ کےلئے طلب کیا ہے اسی بات کو اتنا بڑھ چڑھا کر پےش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف بھی ای ڈی کے معاملہ درج کئے گئے وہ سب کیا ہوئے۔ اس وقت جب ان کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا تھا کوئی ان کی مد د کےلئے نہیں آیا۔ عدلےہ نے ان کی مدد کی اور اس معاملہ سے انہیں باہر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ اب جس معاملہ میں ای ڈی نے سریش کو طلب کیا ہے اس سے سریش کا یا ان کا کوئی تعلق نہیں ہے جانچ کرنے میں ای ڈی سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور سریش کے پاس اس بارے میں جو بھی معلومات ہیں وہ دی جائیں گی۔محکمہ ہاو¿زنگ میں مکانات کی فراہمی کے عوض رشوت لےنے کے الزامات پر شیو کمار نے کہا کہ بی آر پاٹل نے جو الزام لگایا ہے اس کے بارے میں انہوں نے جو کہنا تھا وہ پہلے کی کہہ دیا ہے اب مزید وضاحت وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر ہاو¿زنگ ضمیراحمدخان کریں گے۔ رکن اسمبلی کے علم میں لائے بغیر گرانٹ کے استعمال کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کی انہیں معلومات نہیں ہیں۔