پرمیشور نے گھر گھر پولیس پروگرام کی کامیابی کےلئے کام کرنے کی ہدایت دی
پروگرام کامیاب ہوا تو محکمہ کو ملک میں شہرت ملے گی: وزیر داخلہ
بنگلورو29جون(سالار نےوز)وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ اگر”گھر گھر پولےس “(منے منے گے پولےس ) پروگرام جو عوام دوست حکومت کو نافذ کرنے کےلئے بنایا گیا ہے،اگر کامیاب ہوتا ہے تو ریاست کا محکمہ پولیس ملک میں شہرت حاصل کرے گا۔ ریاستی محکمہ پولیس کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سینئر پولیس افسران کی سالانہ کانفرنس کے دوسرے دن شرکت کر تے ہوئے وزےر داخلہ نے پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ یہ ایک ایسا پروگرام ہے جہاں پولیس لوگوں کی شکایات سننے کےلئے گھر گھر جائے گی اس سے پولیس کو واضح طور پر اندازہ ہو جائے گا کہ مقامی سطح پر کیا مسائل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے متعلق میں رائے عامہ میں بھی تبدیلی آئے گی جس سے مجرمانہ سرگرمےوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر پرمےشور نے کہا کہ ریاستی پولیس کی ملک میں اچھی ساکھ ہے پولیس کی خدمات عوام تک پہنچائی جاتی ہیں ۔انہوںنے پولےس افسران سے کہا کہ وہ اس پر توجہ دےتے ہوئے اس پروگرام کی کامیاب بنا نے کی کوشش کرےں ۔انہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ اگر یہ پروگرام کامیاب ہوتا ہے تو وہ ملک میں شہرت حاصل کرے۔ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل و انسپکٹر جنرل آف پولےس ڈاکٹر ایم اے سلیم، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز شعبہءکے ڈی جی پی پرشانت کمار ٹھاکر، آئی ایس ڈی ڈی جی پی پرناو موہنتی اور جیل خانہ جات اور اصلاحی خدمات کے ڈی جی مالنی کرشنامورتی حاضر تھےں ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پرمیشور کا ڈی جی پی ڈاکٹر ایم اے سلیم نے گلدستہ سے استقبال کیا۔