کاویری آرتی مسئلہ کا قانون کے ذریعہ جواب دےا جائے گا: نائب وزےر اعلیٰ
سرجے والا رےاست کے دورہ کے دوران اراکےن اسمبلی سے ملاقات کرےں گے
بنگلورو29جون(سالار نےوز) نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار نے کہا کہ حکومت کاویری آرتی کے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کا قانون کے ذریعہ جواب دے گی۔انہوں نے آج سداشیو نگر کی اپنی رہائش گاہ کے قریب میڈیا کے سوالات کے جوابات دےتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ۔جب ان سے کاویری آرتی کے تناظر میں ہائی کورٹ کے نوٹس کے متعلق پوچھا گیا سوال پر انہوں نے کہاکوئی بھی ےہ نہےں کہہ رہا کہ پوجا نہ کےا جائے اس پوجے سے چند افراد کو پرےشانی ہے حکومت اسے حل کرے گی۔نائب وزےر وزےر اعلیٰ نے بتاےا کہ کوئی آرتی کرنے کی اجازت نہیں مانگ رہا ہے وہاں ہر روز آرتی کی جا رہی ہے۔ جب ان سے اپوزیشن لیڈر آر اشوک کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ اگست میں ریاست میں تبدیلی آئے گی تو ڈی کے شےو کمار نے بتاےا کہ کیا اشوک نے علم نجوم کرنا شروع کر دیا ہے؟ اگر اشوک نے علم نجوم سیکھ لیا ہے تو مجھے بھی وقت دیں وہ بھی اشوک تک پہنچ کر مستقبل کے متعلق جانکاری حاصل کرےں گے ۔ اس سوال پر کہ سرجے والا ریاست کا دورہ کر رہے ہےں اس دوران وہ اراکےن اسمبلی سے فرداً فرداً ملاقات کریں گے، تو شےو کمار نے کہا کہ سرجے والا ذاتی طور پر اراکےن اسمبلی سے ملاقات کرےں گے انہوں نے خود اراکےن اسمبلی کو اس بارے میں مطلع کیا وہ بھی خود اراکےن اسمبلی کو مطلع کر ےں گے ۔