اسپیکر کے طور پر، اگر مجھے معلوم ہوا کہ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے تو میں اراکین اسمبلی کونااہل قرار دوں گا: یو ٹی قادر
ناہید عطااللہ
بنگلورو:7جولائی: کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر فرید کا انسان دوست جذبہ ،ان کے امتیازت میں شامل ہے۔ راستہ میں حادثہ دیکھنے پر وہ اپنی کار کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے کےلئے جانا جاتا ہے۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں، وہ جنوبی کنڑ اور اڈپی اضلاع سے جیتنے والے واحد کانگریسی ایم ایل اے کے طور پر سامنے آئے اور مئی 2023میں، 54سال کی عمر میں، اسپیکر کے عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان اور دوسرے سب سے کم عمر شخص بنے۔ سالار ڈیجیٹل کے ساتھ ایک فری وہیلنگ چیٹ میں،قادر کا کہنا ہے کہ انہوںنے تمام مراتب چھوٹی عمر میں ہی اقلیتی برادری سے حاصل کئے ہیں۔
سوال: بی جے پی کے اس تنازعہ پر آپ کا کیا موقف ہے کہ ہندوستان کے علاوہ کسی بھی ملک نے اپنے آئین کے دیباچے کو تبدیل نہیں کیا ہے اور حال ہی میں نائب صدر جگدیپ دھنکر نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران تمہید میں”سیکولر اور سوشلسٹ“ کے الفاظ شامل کرنا”انصاف کا ڈھونگ“ تھا اور”انصاف کی توہین“تھا۔
قادر:انہوں نے اپنی انفرادی رائے دی ہے اور یہ بالآخر ان پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ہمارے لئے آئین سب سے زیادہ اہم ہے۔ مرکز میں جو بھی حکومت آتی ہے، اسے آئین کے مطابق چلنا پڑتا ہے کیونکہ یہ امریکہ کی لکھی ہوئی کتاب نہیں ہے۔ اس لئے کسی کو بھی آئین کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس کا بالواسطہ مطلب ملک کی بے عزتی ہے۔
سوال:آپ ان چار ریاستی اسمبلی اسپیکروں میں شامل ہیں، جنہیں پریزائیڈنگ افسران کی قومی کمیٹی کےلئے نامزد کیا گیا ہے، جو ریاستی مقننہ کے کام کاج میں کلیدی اصلاحات پر غور و خوض کرنے کےلئے بنی ہے ۔ کیا اس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے اور کیا بات چیت ہوئی ہے؟
قادر: میں کمیٹی کے ان چار اسپیکروں میں سے ایک ہوں جس کے چیئرمین کے طور پر میرے مہاراشٹرا کے ہم منصب ہیں۔ ہم نے ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر بات کی ہے ، کمیٹی کی میٹنگ اگست کے تیسرے ہفتہ میں ہونے والی ہے۔ ہم ہتک عزت ایکٹ پر بحث کریں گے، منتخب نمائندوں کے خلاف تحفظ کےلئے اسے کیسے بحال اور مضبوط کیا جائے۔
سوال: ایک اہم تشویش جس کا پینل حل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے وہ ہے سیاسی انحراف، جس کا ماضی میں کرناٹک نے بہت زیادہ مشاہدہ کیا ہے؟ انسداد پارٹی بدلی ایکٹ کے علاوہ اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟
قادر:میری رائے یہ ہے کہ جو بھی قوانین اور قواعد انسداد پارٹی بدلی ایکٹ کی رہنمائی کرتے ہیں وہ ایک حصہ ہے کیونکہ سب کچھ اس شخص پر منحصر ہے جو کرسی(اسپیکر)پر بیٹھا ہے۔ تمام اختیارات اس کے پاس ہیں اور اسے سخت ہونا چاہئے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی ایم ایل اے یہ دعویٰ کرنے کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے گا کہ وہ حکومت گرا سکتا ہے۔ ایک اسپیکر کے طور پر، اگر مجھے پتہ چلا کہ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے اور ایم ایل اے بدعنوانی کی کوشش کر رہے ہیں تو میں انہیں نااہل کر دوں گا۔ وہ عدالت میں جائیں اور اسے چیلنج کریں۔
سوال: منگلورو کے ایم ایل اے کے طور پر، آپ نے شہری ہوا بازی کی وزارت سے منگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو پوائنٹ آف کال(بین الاقوامی کیریئرز کی اجازت دینے)کا درجہ مانگا ہے حالانکہ مرکز نے اس مطالبہ کو ٹھکرا دیا ہے کہ نئے نان میٹرو ہوائی اڈوں کو درجہ نہیں دیا جائے گا؟ کیا منگلورو ہوائی اڈہ کو اس حیثیت کی ضرورت ہے؟
قادر:بہت ساری پروازیں مختلف ممالک سے منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر آتی ہیں اور یہ جنوبی علاقہ کا مرکز ہے۔ کیرالہ سے مسافر بین الاقوامی پروازوں کےلئے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ یا کوچی جاتے ہیں۔ پوائنٹ آف کال حاصل کرنےکےلئے زمین کو حاصل کرنا ہوگا اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا اسے پی پی پی(پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ)ماڈل پر تیار کیا جانا چاہئے۔ مرکز کا موقف ہے کہ اگر یہ منصوبہ کسی پرائیویٹ پارٹی کو دیا جاتا ہے تو وہ زمین کیوں حاصل کرے، جب کہڈیولپرکر کا موقف ہے کہ وہ صرف لیز کی بنیاد پر انفراسٹرکچر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ میرا موقف ساحلی کرناٹک جہاں ساحل سمندر اور مذہبی سیاحت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ اس کے کئی تعلیمی ادارہ ہیں۔ بین الاقوامی مسافروں کو منگلورو میں اتر کر انکےلئے کیرالہ کیوں جانا چاہیے؟
سوال:۔بطورا سپیکر، آپ نے سیشن کے دوران قانون سازوں کی حاضری کو یقینی بنانے اور بہتر بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں قانون سازوںکےلئے کھانے کا بندوبست کرنا اور کرسیاں لگانا شامل ہے تاکہ وہ مختصر ٓٓآرام کرسکیں۔ ان تمام اقدامات کے باوجود ایوان میں ارکان کی حاضری کم کیوں ہے؟
قادر:ممبران کی حاضری پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے لیکن یہ مکمل طور پر اطمینان بخش نہیں ہے۔ سب سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ ممبران اسمبلی میں نہ آنے میں کیا مسئلہ ہے؟جب وہ صبح 10.30 بجے تیار ہو کر ناشتہ کریں گے تو ان کے حلقوں کے لوگ ان سے ملنے کےلئے انتظار کر رہے ہوں گے۔ میں نے ان کےلئے صبح 9 بجے اسمبلی لانج میں ناشتہ کا انتظام کیا اور لنچ کا بھی کیونکہ ایک گھنٹے کے وقفے میں بہت سے ممبران ریسٹورنٹ چلے جائیں گے۔ انہیں اس جگہ تک پہنچنے اور واپس آنے میں 30 منٹ لگیں گے اور راستے میں وہ ایک مختصر جھپکی کے لیے اپنے کمروں میں جائیں گے۔ ودھان سودھا میں دوپہر کا کھانا فراہم کرکے، وہ کرسیوں پر جھپکی لینے کے علاوہ ان سب سے بچ سکتے ہیں۔ وہ اب اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ نہیں بتا سکتے۔ جب کسی کا خواب ایم ایل اے بننا ہے اور ووٹروں نے موقع دیا ہے تو وہ اسمبلی میں کیوں نہیں جا رہے ہیں؟
سوال:آپ ان چند اسپیکروں میں سے ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو صرف ایوان کی کارروائی چلانے تک محدود نہیں رکھا ہے، بلکہ دیگر اقدامات سے آگے بڑھے ہیں جیسے کہ قانون سازوں کے لیے گنڈابیرونڈا نشان والے بیجز متعارف کرانا، ودھان سودھا کے رہنمائی دوروں کی شروعات۔ ان سرگرمیوں میں آپ کو کیا دلچسپی ہے؟
قادر:اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران میں نے منتخب نمائندوں کو اپنے ممالک کے بیج پہنے ہوئے دیکھا۔ ریاستی نشان گنڈا بیرونڈاکی ایک تاریخ ہے اور میں نے بیجز کے بارے میں فیصلہ کیا جو انہیں باہر کے منتخب نمائندوں کے طور پر تسلیم کرنے میں مدد کریں گے۔ ودھان سودھا کے گائیڈڈ ٹورز کے بارے میں، بنگلورو میں لوگوں کے دیکھنےکےلئے ودھان سودھا کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے اور میں نے محسوس کیا کہ اسے عوام کے لئےکھولنا ہمارا فرض ہے کیونکہ یہ آس پاس کے مجسموں کا تعلیمی دورہ ہوگا، ےہ کہ سکریٹریٹ کس نے بنایا تھا۔ ہمیں اتوار، دوسرے ہفتہ اور قومی تعطیلات پر ٹور کے 12سے 14بیچ مل رہے ہیں۔ میرا مستقبل کا منصوبہ ہے کہ ان دنوں کچھ ثقافتی سرگرمیاں متعارف کروائیں۔
سوال:آپ کے پروفائل کا ایک اور دلچسپ پہلو آپ کی گاڑی کو”ایمبولینس“ میں تبدیل کر نارہا ہے جب آپ کو راستہ میں حادثات پیش آتے ہیں؟ کیا آپ ایک یا دو ایسے واقعات کو یاد کر سکتے ہیں جب آپ نے حادثہ کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی گاڑی روکی؟
قادر:لوگوں کی مدد کرنا میرے اسکول کے زمانہ سے ہی میرے خون میں شامل ہے۔ جب میں ہائی اسکول اور کالج میں پڑھتا تھا تو میں حادثہ کے متاثرین کی مدد کرتا تھا اور ان دنوں گواہ کے طور پر تھانہ جانا پڑتا تھا۔ ایم ایل اے کے طور پر، میں نے ایک ایسے جوڑے سے ملاقات کی جو حادثہ کا شکار ہو گئے تھے، میں انہیں اپنی گاڑی میں لے گیا، جب کہ شوہر کا انتقال ہو گیا، بیوی بچ گئی۔ وزیر صحت کی حیثیت سے میں بنگلور پیلس میں افطار پارٹی میں جا رہا تھا کہ میرے سامنے ایک حادثہ ہو گیا۔ وہ بزرگ شہری تھے اور میں نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ وہ انہیں اسپتال لے جائیں اور اپنے مقام تک پہنچنے کےلئے ایک آٹورکشا لے لیا۔ یہاں بھی شوہر نہ بچ سکے لیکن ان کا بیٹا جو امریکہ میں تھا اس نے کئی دنوں کے بعد مجھ سے مل کر شکریہ ادا کیا کہ کم از کم وہ اپنے والد کے ساتھ آئی سی یو میں وقت گزارنے کے قابل تھا۔ وزیر صحت کی حیثیت سے میں نے دو چیزیں ختم کیں، اسپتال مریض کو داخل کرنے سے پہلے اڈوانس کا سلسلہ اور اگر کوئی اجنبی حادثہ کا شکار ہو کر لاتا ہے تو اسے تھانہ جانے کاضابطہ۔
سوال:الال اور اب منگلورو شہر کی نمائندگی کر تے ہوئے پانچ بار ایم ایل اے کے طور پر آپ کی نظر میں ساحلی علاقہ میں فرقہ وارانہ بھڑکنے کی کیا وجوہات ہیں؟
قادر:جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جنوبی کنڑ اور اڈپی حساس علاقے ہیں اور جو کچھ بھی ہوتا ہے اسے فرقہ وارانہ رنگ دیا جاتا ہے۔ نفرت سے زیادہ اس کا ذمہ دار ایک دوسرے کا خوف ہے۔ بدلہ لینے والے قتل حل نہیں ہیں۔ بنگلورو میں زیادہ قتل ہوتے ہیں لیکن وہ فرقہ وارانہ رخ اختیار نہیں کرتے۔
سوال: آپ نے اس وقت آواز اٹھائی ہے جب مسلمانوں پر حملہ ہوا ہے، لیکن آپ نے طالبات کو بومئی حکومت کی طرف سے حجاب پہننے پر پابندی لگانے پر قانونی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا، بہت سے لوگوں کو یہ احساس کمتری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سدارامیا نے بطور اپوزیشن لیڈر طلبہ کی حمایت کی تھی؟
قادر:میں منگلورو سے ہوں اور میں جانتا ہوں کہ صورتحال کیا تھی اور کسی کو مسئلہ کو صحیح طور پر سمجھنا چاہئے۔ جب تک بومئی حکومت نے حکم جاری نہیں کیا حجاب پہننے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، صرف 11سال پرانے اصول کو بحال کیا گیا، جس میں اسکولوں اور کالجوں میں یونیفارم کا تعین کیا گیا تھا۔ یہ اصول کانگریس کے دور حکومت میں بنایا گیا تھا۔ حجاب پہننے پر پابندی کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد طلبہ کو کلاسز میں حاضر ہونا چاہئے تھا لیکن وہ گھر پر رہیں یا کالج آئیں، باہر بیٹھ کر سیلفیاں لیں، لیکچررز کے ساتھ بدسلوکی کی اور ٹوئٹ کرنے لگےں۔ انہیں کچھ لوگوں نے اکسایا اور منگلورو اور کنداپور سے یہ ریاست کے دیگر اضلاع میں پھیل گیا۔ ان طالبات کے پاس اپنا کورس مکمل کرنے میں صرف چھ ماہ کا وقت تھا اور کچھ اقلیتی خواتین کالجوں نے بعد میں انہیں تمام خواتین لیکچرار کالج بنا کر نشستیں پیش کیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے انہیں عدالت جانے کو کہا۔
سوال:آپ کو قانون سازی سے باہر غیر متضاد رویہ رکھنے، ہندو تہواروں اور پوجاو¿ں میں حصہ لے کر برادریوں کے درمیان پل بنانے اور ناگمنڈلا کی رسومات میں حصہ لیتے ہوئے روزہ رکھنے اور سبزی خوروں سے پرہیز کرنے کےلئے جانا جاتا ہے۔ مسلم کمیونٹی کے تحفظات کے بارے میں آپ کے نقطہ نظر کے بارے میں عدم اطمینان ہے؟
قادر:کوئی آئے اور مجھے بتائے کہ میں کمیونٹی کے خدشات کو دور نہیں کر رہا ہوں۔ الزامات لگائے جا سکتے ہیں اور وہ گاندھی خاندان سمیت سبھی کے خلاف لگائے جاتے ہیں۔ میں آپ کے میڈیا کے ذریعہ پوچھ رہا ہوں کہ کیا کوئی میرے پاس اپنے مسائل لے کر آیا اور میں نے انہیں حل نہیں کیا۔
ّّسوال: بہت سے لوگ آپ کو ساحلی علاقہ کی نمائندگی کرنے والے ایک مسلم رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن شاید ایسا نہیں ہوا؟
قادر:میں وضاحت چاہتا ہوں۔ مسلم لیڈر کیا ہوتا ہے؟ میں کیا ہوں، کسی نے نہیں دیکھا۔ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ صحیح ہے۔ اگر میں ایسا کروں تو میں آسانی سے لیڈر بن سکتا ہوں۔ ہمیں برادریوں اور معاشرہ کے درمیان پل بننا ہے، لیکن اگر میں بھی کسی غلطی کی حمایت میں دوسروں کا ساتھ دوں، خواہ میری برادری کی ہو، تو وہ پل کہاں بنے گا؟
سوال: آپ نے 2007میں ایک ایم ایل اے سے وزیر، ڈپٹی فلور لیڈر اور اب سپیکر کے عہدوں پر فائز ہونے کا طویل سفر طے کیا ہے۔ آپ کو کس کردار یا عہدہ نے اطمینان بخشا ہے؟
قادر: جب میں ایم ایل اے تھا، تو میں اپنے سماجی کاموں کو جاری رکھنے میں خوش تھا؛ میں بہت متحرک تھا اور اسمبلی میں سب سے زیادہ سوالات پوچھتا تھا۔ بطور وزیر دن رات کام میں لگا رہتا تھا۔ میں کسی بھی پوزیشن پر توجہ مرکوز نہیں کر رہا ہوں۔ جو بھی عہدہہو، میں خوش ہوں۔ اگر میرے پاس طاقت نہیں ہے تو میں بھی خوش رہوں گا۔ خدا سے میری دعا ہے کہ وہ مجھے وہ دے جو مجھے خوش اور پر سکون بنائے۔ میں نے بچپن سے ہی سیاست کو دیکھا ہے کیونکہ میرے والد ایم ایل اے تھے اور اپنے پورے سیاسی کیریئر میں کسی کے پاس سفارشی خط لے کر نہیں گیا۔ ایسے واقعات ہوئے ہیں جب لوگوں نے کہا ہے کہ وہ میرے کیس کی سفارش کریں گے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو مجھے مل جائے گا اور میں نے تمام پوسٹیں چھوٹی عمر میں اقلیتی برادری سے حاصل کیں۔
سوال: عوامی زندگی میں آنے کے بعد، کیا آپ نے موٹر سائیکل اور کار ریس میں حصہ لینے کا اپنا شوق جاری رکھا ہے؟
قادر:میں ابھی ریگولر نہیں ہوں اور کبھی کبھار جاتا ہوں۔ تین مہینے پہلے میں نے بنگلورو میں آف روڈ(موٹر اسپورٹس کی ایک شکل جس میں ترمیم شدہ گاڑیاں ہیں) میں حصہ لیا تھا۔ کبھی کبھی، میں گاڑی لے کر آدھی رات کے قریب بنگلورو میں لمبی ڈرائیو پر جاتا ہوں تاکہ گاڑی چلانا نہ بھولوں۔—سالار نیوز