سگندوربرڈج کی افتتاحی تقرےب مےںپروٹوکول کی خلاف ورزی
وزےراعلیٰ سدارامےانے وزےراعظم کوخط لکھ کرآگاہ کےا
بنگلور۔15جولائی (سالارنےوز) ریاستی حکومت سے مشاورت کے بغیر ساگر تعلقہ میں بنائے گئے سگندور پل کی افتتاحی تقریب منعقد کرکے مرکزی حکومت کی طرف سے پروٹوکول کی مکمل خلاف ورزی پروزےراعلیٰ سدارامیا نے سخت اعتراض کیا ہے اوراب یہ تنازعہ سنگین رخ اختیار کر رہا ہے۔ سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس مسئلہ پر توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے پیر کو ساگر تعلقہ میں سگندور پل کے افتتاح سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 14جولائی کو ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ میں نے 11 جولائی کو مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ان سے ساگر تعلقہ پروگرام کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وجئے پورہ ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا پہلے سے طے شدہ پروگرام تھا۔ تاہم ریاستی حکومت سے مشورہ کیے بغیر نہ صرف ساگر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، بلکہ مناسب معلومات فراہم کیے بغیر دعوت نامہ میں وزیر اعلیٰ کے نام کا ذکر کیا گیا۔ حالانکہ مرکزی وزیر نے 14 جولائی کے پروگرام کو 11 جولائی کو ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لےکن اس کے باوجود پروگرام منعقدکےاگےا۔خط مےںسدارامےانے لکھاکہ میں یہاں پروٹوکول (آداب) کی سنگین خلاف ورزی کو آپ کی توجہ میں لاتا ہوں۔ 2013ءمےں رےاستی حکومت کے خےال کے مطابق شراوتی ندی پربڑے پک کی تعمےرکامنصوبہ تشکےل دےاگےا،بعد میں مرکزی حکومت نے اسے نافذ کیا۔ ٹیکنیکل رپورٹس کے مطابق منصوبے سے متعلق کام مکمل طور پر مکمل نہیں ہو سکاتھا۔ اس تناظرمےں جلدی بازی میں پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت سے مشورہ کیے بغیر ریاست میں کسی بھی پروگرام کا انعقاد درست نہیں ہے۔ دعوت نامہ میں نائب وزےراعلیٰ، اسپیکر اور کونسل کے چےئرمےن کے ناموں سے پہلے سابق وزیراعلیٰ کا نام چھاپنا درست نہیں ہے۔ یہ وفاقی نظام اور ہمارے آئین کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی خواہش کے خلاف ہے۔ سدارامیا نے خط میں کہاکہ مجھے امید ہے کہ تمام مرکزی وزارتوں کو سخت ہدایات دی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مستقبل میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کے ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
Хотите порадовать любимых?
[url=https://publishernews.ru/NewsAM/NewsAMShow.asp?ID=1608]заказать букет цветов СЃ доставкой РІ РјРѕСЃРєРІРµ[/url] – отличная статья на эту тему.
Это современное решение скорости.
В статье вы найдете о том, почему этот сервис выбирают тысячи клиентов.
Цветы всегда свежие и красиво оформлены, а каждая деталь продумана до мелочей.
Выбирайте сервис, которому доверяют!