انڈیا ٹوڈے کے سروے میں
بنگلورو میڈےکل کالج، میڈیکل کالجزکی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر
بنگلورو:17جولائی(سالارنیوز)کرناٹک، ملک میں طبی تعلیم فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے، کئی اعلیٰ میڈیکل کالجوں کا گھر ہے۔ اس بات کی تصدیق ملک کے چند معروف اداروں کی جانب سے کئے گئے سروے سے ہوئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے میں، ہندوستان کی معروف میڈیا تنظیموں میں سے ایک نے تعلیمی سال 2024-25کے لیے، کرناٹک کے دس ٹاپ میڈیکل کالجوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام بنگلور میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (BMCRI) نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ان معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے، طبی تعلیم کے شعبہ کے پرنسپل سکریٹری محمد محسن، طبی تعلیم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی ایل سجتا راٹھوڑ اور بی ایم سی آر آئی کے ڈین اور ڈائرکٹر ڈاکٹر رمیش کرشنا نے کہا کہ یہ پہچان بی ایم سی آر آئی کے لیے ایک قابل قدر اورقابل تعریف ہے۔یہ سروے میڈیکل کالجوں میں تعلیم کے معیار، جدید سہولیات کی دستیابی اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس تناظر میں، بی ایم سی آر آئی کو ملک کے سب سے باوقار اداروں میں شمار کیا جانا ریاست کےلئے فخر کی بات ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق کرناٹک میں سرفہرست میڈیکل کالجوں کی فہرست اس طرح ہے۔کستوربا میڈیکل کالج، منی پال، بنگلور میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، بنگلور،سینٹ جانس میڈیکل کالج، بنگلور،کستوربا میڈیکل کالج، منگلورو، بیلگاوی میڈیکل کالج، بیلگاوی،ایس ڈی ایم کالج، دھارواڑ، کے ایس ہیگڑے میڈیکل اکیڈمی، منگلورو،جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، بیلگاوی،بی ایم پاٹل میڈیکل کالج، وجئے پورہ، چلمیدا آنند را میڈیکل کالج،کلبرگی شامل ۔