urdu news today live

سائرن کے استعمال کا ضابطہ سخت کر دیا گیا
وی آئی پی قافلوں کے دوران سائرن کے بےجا استعمال پر پابندی
بنگلور، 21 جولائی (سالارنےوز) ریاستی پولیس کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم اے سلیم نے ریاست بھر کے تمام پولیس افسران کو ایک میموجاری کرتے ہوئے اہم شخصیتو ں کے قافلوں کے دوران سائرن کے غیرضروری استعمال پر مکمل روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق، اہم ترین شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران سائرن کے بےجا استعمال سے نہ صرف عوام کو پریشانی ہوتی ہے بلکہ سکیورٹی کے خدشات بھی جنم لیتے ہیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیرضروری سائرن سے یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ کوئی اہم شخصیت کس راستے سے گزر رہی ہے۔ سائرن کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سائرن کے اچانک اور بے محل استعمال سے سڑک پر دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں اور اکثر گاڑیاں غلط سمت میں چلتی ہیں، جس سے بیچ بچاو¿، تصادم اور سکیورٹی گاڑیوں کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ وی آئی پی قافلوں کے دوران ضروری اطلاعات کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لئے سائرن کے بجائے وائرلیس کمیونیکیشن جیسے جدید اور محفوظ ذرائع کا استعمال کیا جائے۔ ڈاکٹر ایم اے سلیم نے واضح کیا کہ سائرن صرف اور صرف ہنگامی خدمات جیسے ایمبولینس، پولیس گاڑیاں، اور فائر بریگیڈ کےلئے مخصوص ہیں اور وہ بھی صرف ناگزیر حالات میں ہی ان کا استعمال کیا جانا چاہئے۔یہ حکم نامہ ریاست کے تمام پولیس یونٹ انچارج افسران کو بھیجا گیا ہے، جنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو اس کی سختی سے پابندی کروائیں۔یہ فیصلہ عوامی سکون، سکیورٹی، اور صوتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے ایک قابل تعریف قدم سمجھا جا رہا ہے۔
گلوبل ٹےک پارٹنر کےلئے رےاست عالمی اشتراک مےٹ کی مےزبانی کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *