عنقریب کھرگے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں: بسواراج رایا ریڈی
بنگلورو۔21 جولائی(سالار نیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا کے مشیر برائے معاشی امور اور رکن اسمبلی بسواراج رایا ریڈی نے کہا ہے کہ آنے والے چند مہینوں کے دوران کانگریس کے قومی صدر ملےکارجن کھرگے ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما کھرگے کے بارے میں نہ جانے کےسے کےسے بیانات دیتے ہیں ۔ لیکن ےہ ایک حقیقت ہے کہ کھرگے ملک کے ایک سینئر اور قد آور رہنما ہیں ان کے مقابل کاکوئی سینئر رہنما ملک کی کسی سیاسی جماعت میں اب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مہےنوں میں 75سال پورے ہو جانے پر مودی ملک کے وزیر اعظم کے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے اور قومی سطح پر بی جے پی بکھر کر ررہ جائے گی جس کے بعد کانگریس کی قیادت والی ایک متبادل حکومت ملک میں قائم ہو گی ۔ ملےکارجن کھرگے ہو سکتا ہے کہ اس حکومت کی قیادت کریں ۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار اور چندرا بابو نائےڈو نے اگرمودی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تو اس حکومت کا وجود از خود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو ملک کے وزیراعظم بننے کا موقع راہل گاندھی کو ملے گا تعجب نہیں کہ راہل کھرگے کو ملک کے وزیر اعظم کے عہدہ پر مقرر کر دیں۔