رےاست مےں 4اگست تک ہلکی بارش کی پےش گوئی
بنگلور۔29جولائی (سالارنےوز)ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور 29 جولائی سے 4 اگست تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتر کنڑا، اڈوپی، جنوبی کنڑا، شیموگہ، چکمگلورو، ہاسن، بیلور، کوڈاگو، ہاسن،مےسور،بےلگاوی،دھارواڑ، ہاوےری اورگدگ مےں درمیانی بھاری بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ بیدر، کلبرگی، یادگیر، رائچور، وجئے پورہ، باگل کوٹ، کوپل، چترادرگہ، داونگیرے، وجئے نگر، ٹمکور، چکبالا پور، بنگلور، کولار، رام نگر ،منڈےااور چامراج نگر سمیت کئی اضلاع میں ہلکی بارش کا زیادہ امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیشن گوئی کی ہے کہ ریاست کرناٹک میں 29 جولائی سے 12 اگست تک معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔