urdu news today live

امسال رےاست مےں بارشوں کی وجہ سے 101افرادہلاک
بنگلور۔25اگست (سالارنےوز)اس سال پری مانسون اور مانسون کی بارشوں کی وجہ سے اب تک ریاست کرناٹک میں 101 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ بیلگاوی اور رائچور اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ 23 اضلاع میں مجموعی طور پر 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بےلگاوی مےں 13،رائچورمےں 12، ہاوےری مےں9، وجئے پورمےں 9، دکشن کنڑاضلع مےں 6، وجئے نگرمےں 6،کلبرگی مےں 5، اترکنڑامےں 5، بلاری مےں 4،کوپل مےں 4، شےموگہ مےں 4، چکمگلورمےں 3، کوڈاگومےں 3، باگل کوٹ مےں 2، بےدرمےں 2، گدگ مےں 2،اڈپی مےں 2،ےادگےرمےں2، چکبالاپورمےں 1، کولارمےں 1،منڈےامےں1اورمےسورمےں اےک اس طرح رےاست بھر مےں مجموعی طورپر101افرادہلاک ہوئے ہےں۔ 31 اضلاع میں بارش کی وجہ سے کل 291 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4682 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مکان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ضلع کے ڈپٹی کمشنرکی سطح پر ضرورت کے مطابق معاوضہ دیا گیا ہے۔ اس بار نہ صرف ساحلی علاقے بشمول جنوبی کنڑ اور ا±ڈپی، بلکہ ریاست کے دیگر اضلاع بھی پری مانسون اور مانسون کی بارشوں کی زد میں ہیں۔ آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے کسانوں کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ باگل کوٹ میں 31 ہیکٹر باغبانی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ چامراج نگر میں 242 ہیکٹر فصلوں کا نقصان ہوا ہے اور 40 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ بیدر ضلع میں 451 ہیکٹر فصلوں کا نقصان ہوا ہے اور 66 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ چترادرگہ میں 200 ہیکٹر فصلیں، کلبرگی میں 123 ہیکٹر اور کولار میں 1502 ہیکٹر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ریاست کے 31 اضلاع میں مجموعی طور پر 20244 کسانوں کی1188 ہیکٹر زرعی فصلیں اور 3707 ہیکٹر باغبانی فصلیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اس کے لیے 21.93 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *