urdu news today live

Salar urdu publication

ریلائنس کے شیئر کو لے کر آئی بڑی خبر، کمپنی نے کہا: 1 شیئر پر 1 بونس شیئر جاری کرنے کی تجویز پر 5 ستمبر کو ہوگا غور

نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا بورڈ 5 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں ایک شیئر پر ایک بونس شیئر ایشو کی تجویز پر غور کرے گا۔ اگر یہ منظور ہو جاتا ہے، تو ریلائنس کے شیئر ہولڈرز کو ہر ایک شیئر کے لیے ایک اضافی بونس شیئر ملے گا۔ جمعرات کو جب یہ خبر لکھی گئی، اس وقت ریلائنس کا شیئر 3070 روپے پر ٹریڈ ہورہا تھا۔ آج اس میں 2.40 فیصد تک کی چھلانگ دکھائی دے رہی ہے۔

یہ قدم کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے لیے ایک اہم اعلان ہو سکتا ہے اور اس کا براہ راست فائدہ شیئر ہولڈرز کو ہو گا۔ بونس کا اجرا عام طور پر کمپنیوں کے ذریعہ شیئر ہولڈرز کو انعام دینے اور شیئر کی لیکویڈیٹی بڑھانے کے مقصد سے کیا جاتا ہے ۔ ریلائنس نے اسٹاک ایکسچینج کو اپنے اہم منصوبے کی جانکاری دیدی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

Read More

’دیدی ہمیں لال آنکھیں مت دکھائیے‘ وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو کیا خبردار، جانئے پورا معاملہ

سندیپ گھوش کے خلاف کارروائی
ادھر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی ایم اے ہیڈکوارٹر کے قومی صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کی تشکیل کردہ تادیبی کمیٹی نے متفقہ طور پر آئی ایم اے کلکتہ برانچ کے نائب صدر ڈاکٹر سندیپ گھوش کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read More

 کیا ہے ریلائنس کا Jio Brain، جو ملک میں مہیا کرائے گا سستی AI سروس

جیو برین جلد ہی آرٹیفیشیل انٹلی جنس کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ معلومات چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 47ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے دی۔

Read More

یوکرین سے لوٹتے ہی وزیراعظم مودی کو آنے لگے فون، بائیڈن کے بعد اب پوتن کی آئی کال، جانئے کیا ہوئی بات؟

بتادیں کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی وزیراعظم مودی کو فون کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر طویل بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم مودی اور امریکی صدر کے درمیان روس ۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ یوکرین سے واپسی کے بعد وزیراعظم مودی کی بائیڈن کے ساتھ بات چیت سفارتی اہمیت کی حامل ہے۔

Read More

دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں کےکویتا کوملی مشروط ضمانت، سپریم کورٹ نے دیاحکم

ای ڈی نے چارج شیٹ میں کہا کہ انہوں نے کے کویتا سے 9 موبائل فون برآمد کیے ہیں لیکن یہ سبھی فارمیٹ والے فون تھے۔ ان میں سے کسی میں کوئی ڈیٹا نہیں تھا۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ کے کویتا نے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں 10 لاکھ روپے کا کمرہ بک کرایا تھا اور کے کویتا بھی گواہوں کو متاثر کرنے میں ملوث تھی۔

Read More

جموں و کشمیر الیکشن: دوبے پر بھاری پڑے شرما، ماتا ویشنو دیوی سیٹ پر بی جے پی نے کیوں تبدیل کیا امیدوار؟

قبل ازیں پیر کو بی جے پی نے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنی پہلی فہرست میں 15 امیدواروں اور دوسری فہرست میں ایک امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں اور جموں خطہ کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی نے اب تک جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی تینوں فہرستوں میں کل ملا کر 45 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

Read More

ے شاہ بنے آئی سی سی کے نئے چیئرمین، یہ عہدہ سنبھالنے والے سب سے نوجوان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے نامزدگیوں کی 27 اگست آخری تاریخ تھی۔ جے شاہ کے علاوہ اس عہدے کے لیے مقررہ وقت تک کسی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی ۔ اس طرح جے شاہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

Read More

شیخ حسینہ کیلئے نئی پریشانی! کہاں ’زبردستی‘ غائب کئے گئے لوگ؟ پتہ لگانے کیلئے کمیشن تشکیل

شیخ حسینہ کیلئے نئی پریشانی! کہاں ’زبردستی‘ غائب کئے گئے لوگ؟ پتہ لگانے کیلئے کمیشن تشکیل بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے منگل کو معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے تقریباً 16 سالہ دور حکومت میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا سراغ لگانے اور ان کی شناخت کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ ڈھاکہ…

Read More

’پاکستان چھوڑ کر فورا بھاگ جاو، رکے تو قتل عام ہوگا‘، چین کے شہریوں کو کس نے دی یہ دھمکی؟

بلوچ لبریشن آرمی نے چین کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے گوادر اور بلوچستان نہیں چھوڑا تو ان کی خیر نہیں ہوگی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستان کو واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نے چینی شہریوں پر حملے کے لیے ایک نئی بریگیڈ تشکیل دی ہے۔ مجید بریگیڈ نامی اس یونٹ کے جنگجو CPEC منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو نشانہ بنائیں گے۔

Read More