urdu news today live

Salar urdu publication

اولڈ راجندر نگر IAS کوچنگ سینٹر میں پھر بھرا پانی، بارش سے ڈوبی دہلی این سی آر کی سڑکیں

شام تقریباً 7 بجے سے دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ دہلی، غازی آباد، نوئیڈا اور فرید آباد میں بجلی گرجنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک تقریباً ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام لگ گیا۔

Read More

دہلی میں شدید بارش، 1 گھنٹے میں 112 ایم ایم سے زیادہ بارش، آئی ایم ڈی نے جاری کیا ریڈ الرٹ

الات کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کو ریڈ الرٹ جاری کرنا پڑا۔ آئی ایم ڈی کے معیارات کے مطابق اگر ملک کے کسی بھی حصے میں 1 گھنٹے میں 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جاتی ہے، تو اسے کلاوڈ برسٹ یعنی بادل پھٹنے کی کٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ حالانکہ آئی ایم ڈی کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Read More

ار ڈرائیور کو کیوں بنایا گیا ملزم…کیا ہے اس کا جرم؟ پولیس نے عدالت کو بتایا سچ

مجسٹریٹ جج کے سامنے منوج کتھوریا نے دہلی پولیس پر الزام لگایا کہ اس معاملے میں انہیں غلط طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس کی جانب سے پیش سرکاری وکیل نے نوجوانوں کے گناہ گنوائے ۔ دعویٰ کیا گیا کہ ان کی وجہ سے یہ واقعہ اتنا بڑا ہوگیا۔

Read More

 وزیراعظم مودی نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کو دی مبارکباد

خیال رہے کہ منگل کو پیرس اولمپکس کے 10 میٹر مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل کے تمغے کے لیے منو بھکر اور سربجوت سنگھ کا مقابلہ جنوبی کوریا کے لی ونہو اور اوہ یہ جن سے ہوا۔ ہندوستانی جوڑی نے اس ایونٹ میں جنوبی کوریا کی جوڑی کو 16-10 سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا۔ پیرس اولمپکس میں یہ ہندوستان کا دوسرا تمغہ بھی ہے۔ ہندوستان نے یہ دونوں تمغے صرف شوٹنگ میں ہی جیتے ہیں۔

Read More

2036 اولمپکس کیلئے ہندوستان کی دعویداری کو پنکھ دے رہی ہیں نیتا امبنانی

نیتا امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن بھی کھلاڑیوں کی تربیت پر دل کھول کر خرچ کر رہی ہے۔ اولمپیئن جیوتی یاراجی جیسے کئی کھلاڑی ریلائنس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت لے رہے ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن ملک بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان ہندوستانیوں کی تعلیمی اور کھیلوں کی تربیت کی نگرانی کرتی ہے۔ نیتا امبانی کا کہنا ہے کہ “ہم ایک کثیر کھیلوں کی قوم بن رہے ہیں، تاہم، نیتا امبانی پریمیئر لیگ کلب ممبئی انڈینز کی مالک ہیں اور وہ پیرس میں ہی رہیں گی۔” ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا وقت ہے اور آنے والے سالوں میں اس کا اثر نظر آئے گا۔

Read More

راہل گاندھی کی سلی چپل ہوئی بیش قیمتی، جھولا بھر کر نوٹ دینے کو تیار لوگ، موچی نے کیا یہ فیصلہ

رامچیت نے بتایا کہ دکان سے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ان کے لیے سلائی مشین بھیجی تھی۔ ساتھ ہی تیسرے دن فون کرکے خیریت دریافت کی تھی۔ جوتوں اور چپلوں کے بارے میں رامچیت نے کہا کہ جس جوتے کی سلائی راہل جی نے کی، وہ اسی کی تھی، لیکن چپل کسی گراہک کی تھی … لیکن اب وہ اسے کسی کو نہیں دے گا ۔ اس نے بتایا کہ ایک کال آیا تھا ۔ سامنے والے نے کہا کہ وہ اسے جھولا بھر کر نوٹ دے گا، بدلے میں اسے جوتا اور وہ چپل چاہئے ، لیکن رامچیت نے اسے منع کردیا ۔

Read More

 کپتان ہرمن پریت سنگھ کا ڈبل دھماکہ، ہاکی میں ہندوستان کو ملی دوسری جیت، آئرلینڈ کو روندا

پیرس اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے منگل (30 جولائی) کو پول بی میں آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا کو دوسری جیت ملی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

Read More

جموں و کشمیر: بارہمولہ کے سوپور کی ایک دکان میں دھماکہ، چار افراد کی موت

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ مظاہرین نے واقعے کی تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کی صبح بن تالاب میں مرکزی سڑک کو بلاک کردیا۔

Read More