جموں و کشمیر الیکشن: دوبے پر بھاری پڑے شرما، ماتا ویشنو دیوی سیٹ پر بی جے پی نے کیوں تبدیل کیا امیدوار؟
قبل ازیں پیر کو بی جے پی نے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنی پہلی فہرست میں 15 امیدواروں اور دوسری فہرست میں ایک امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں اور جموں خطہ کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی نے اب تک جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی تینوں فہرستوں میں کل ملا کر 45 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔