آخر کیا ہوا تھا 4 مئی کی رات کو؟ پیپر لیک سے کیا ہے کنیکشن، سپریم کورٹ میں کھلا راز
چار مئی کی رات کا بار بار تذکرہ کیا گیا ، آخر 4 مئی کی رات کو ایسا کیا ہوا جس کا کنیکشن NEET کے امتحان سے ہے، یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ آج یہ راز بھی سپریم کورٹ میں فاش ہوگیا
![](https://www.dailysalar.com/wp-content/uploads/2024/07/Screenshot-Capture-2024-07-23-04-45-33.png)
نئی دہلی : نیٹ پیپر لیک معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ 4 مئی کی رات کا بار بار تذکرہ کیا گیا ، آخر 4 مئی کی رات کو ایسا کیا ہوا جس کا کنیکشن NEET کے امتحان سے ہے، یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ آج یہ راز بھی سپریم کورٹ میں فاش ہوگیا ۔ بتادیں کہ NEET UG کا امتحان 5 مئی 2024 کو ہوا تھا۔ NEET کا پیپر کب لیک ہوا تھا، اس کی مکمل معلومات سامنے آ گئی ہیں۔ سی جی آئی نے اس حوالے سے کئی سوالات بھی اٹھائے۔
سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں 4 مئی کی رات کی پوری کہانی کا انکشاف کردیا۔ سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ امت آنند، جو NEET پیپر لیک معاملہ میں ایک اہم کڑی ہے، دراصل وہ ایک بچولیا ہے۔ وہ 4 مئی کی رات طلبہ کو جمع کر رہا تھا، تاکہ 5 تاریخ کو انہیں پیپر ملے۔ اسی طرح ایک دیگر نتیش کمار اس جگہ پر تھے جہاں وہ صبح پیپر ملنا تھا اور طلبہ کو اسے یاد کرانا تھا۔
عدالت میں سماعت کے دوران سی جی آئی نے کہا کہ امت آنند کے بیانات الگ الگ ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ NEET کا پیپر 4 تاریخ کو لیک ہوا تھا، دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وہاٹس ایپ پر 5 تاریخ کی صبح موصول ہوا تھا۔ ان کا پہلا بیان بتاتا ہے کہ NEET کا پیپر 4 تاریخ کو لیک ہوا تھا۔ اگر پیپر 4 مئی کی رات کو لیک ہوا تھا تو ظاہر ہے کہ یہ لیک نقل و حمل کے عمل میں نہیں ہوا تھا اور یہ اسٹرانگ روم والٹ سے پہلے ہوا تھا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سی جے آئی نے سب کا بیان سننے کے بعد کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ طلبہ کو 4 تاریخ کی رات کو یاد کرنے کے لئے کہا جا رہا تھا، جس کا مطلب ہے کہ NEET کا پرچہ 4 تاریخ سے پہلے لیک ہوا تھا ۔ امت آنند کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ 4 تاریخ کی رات کو جوابات یاد کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔
This is a topic I’ve been curious about.
priligy 60 mg If your drug is in Tier 2 or not covered, see if there s a generic or Preferred drug alternative available and discuss these options with your healthcare provider
Taqman QPCR was performed using inventoried probes for mouse Axin2 Mm01265783_m1; Applied Biosystems and Lef1 Mm00550265_m1, Applied Biosystems can i order cytotec without insurance Multum does not be found your budget and 45 minutes