urdu news today live
Headlines

جموں و کشمیر: کپواڑہ میں BAT کا حملہ، ایک جوان شہید، میجر سمیت چار زخمی، ایک دہشت گرد بھی ڈھیر

جموں و کشمیر: کپواڑہ میں BAT کا حملہ، ایک جوان شہید، میجر سمیت چار زخمی، ایک دہشت گرد بھی ڈھیر

کپواڑہ میں تین دنوں میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے، جو ضلع کے کمکاری علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شروع ہوا تھا۔

ہندوستانی فوج نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں کپواڑہ کے کمکاری سیکٹر میں پاکستان کی ‘بارڈر ایکشن ٹیم’ (بی اے ٹی) کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران ایک پاکستانی درانداز مارا گیا۔ BAT میں عام طور پر پاکستانی فوج کے اسپیشل فورسز کے اہلکار اور دہشت گرد شامل ہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مستعد ہندوستانی فوج کے جوانوں نے آج صبح کامکاری سیکٹر میں ‘بارڈر ایکشن ٹیم’ کے حملے کو ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی درانداز مارا گیا ہے۔ جاری آپریشن میں ایک میجر رینک کے افسر سمیت چار فوجی اہلکار زخمی اور ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے بارے میں ابھی تک تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

کپواڑہ میں تین دنوں میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے، جو ضلع کے کمکاری علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شروع ہوا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد کپواڑہ کے کمکاری علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز چھپے ہوئے دہشت گردوں کا پتہ لگایا، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا ۔

منگل یعنی 23 جولائی کو کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ سیکورٹی فورسز انسداد دہشت گردی مہم چلارہے تھے ۔ اس دوران ان کا سامنا دہشت گردوں سے ہوگیا تھا، جس کے بعد ضلع کے لولاب علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا تھا۔ کشمیر ڈویژن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ سیکورٹی فورسیز کو کپواڑہ کے لولاب میں تری مکھ ٹاپ کے ساتھ دہشت گردوں کی موجودگی کی معلومات ملی، جس کے بعد مہم شروع کی گئی ۔ انکاونٹر میں ایک نامعلوم دہشت گرد کو بھی مار گرایا گیا تھا۔ انکاونٹر میں ایک فوجی جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *