ی سی سی آئی کے سکریٹری جےشاہ کابڑااعلان، ہندوستانی ٹیم ملےگی8.5 کروڑ روپے کی امداد
ی سی سی آئی کے سکریٹری جےشاہ کابڑااعلان، ہندوستانی ٹیم ملےگی8.5 کروڑ روپے کی امداد
بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پر ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کو 8.5 کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔
پیرس میں منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ میں ہندوستان کے کل 117 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے سہولیات میں کوئی کمی نہ ہو۔
گلے ہفتے سے پیرس میں کھیلوں کا تہوار اولمپکس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اس کا انعقاد 26 جولائی سے 11 اگست کے درمیان کیا جانا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں پر سب کی نظر رہے گی۔
پچھلی بار ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے کل 7 تمغے جیتے تھے۔ پوری امید ہے کہ اس بار ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ بورڈ نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو 8.5 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے