
بنگلور۔7فروری(سالارنےوز)آئی ٹی کمپنی انفوسےس نے مےسورکے اپنے کےمپس مےں تربےت حاصل کررہے 400تربیت یافتہ افراد کوفارغ کرنے کافےصلہ کےاہے۔ذرائع نے کہاکہ صلاحےت کی جانچ اورقدراندازی کے امتحان مےں تےن مرتبہ ناکام ہونے کے بعدتربیت یافتہ افراد پرےہ کارروائی کی گئی ہے۔کہاجارہاہے کہ معطل تربیت یافتہ کو 2024مےں نامزدکےاگےاتھااس طرح کمپنی مےں ملازمت کے لئے مقررکےے جانے والے ملازمےن مےں سے نصف ملازمےن کوہٹانے کافےصلہ انفوسےس نے کےاہے۔کہاجارہاہے ان جن تربیت یافتہ افراد کومعطل کےاجارہاہے ان کی تقرری سے پہلے انہےں دوسال تک انتظارکرواےاگےاتھا۔دوسال کے انتظارکے بعدان کی تقرری ہوئی تھی اوراب قدراندازی امتحان مےں ناکام کہتے ہوئے کمپنی سے فارغ کےاجارہاہے۔کمپنی مےں زےرتربےت ملازمےن کوفارغ کےے جانے کے معاملہ پرتبصرہ کرتے ہوئے انفوسےس نے کہاکہ ہم نے کمپنی مےں تقرری کے لئے سخت معیارات اورضوابط طے کےے ہےں۔ہمارے مےسورکے کےمپس مےں پرائمری ٹرےننگ حاصل کرنے کے بعد تمام نئے افرادکوداخلی قدراندازی مےں کامےاب ہونالازمی ہے۔نئے افرادکواس ٹسٹ مےں کامےاب ہونے کے لئے تےن مواقع فراہم کےے جاتے ہےں ۔تےنوں مواقع کافائدہ اٹھانے سے رہ جانے والوں کوادارہ کی جانب سے برقراررکھناممکن نہےں ہے۔زےرتربےت افرادکے ساتھ جومعاہدہ کےاگےاہے اس مےں بھی اس شرط کاذکرہے۔ےہ کارروائی تقرےباًدودہائی سے ہماری کمپنی مےں جاری ہے۔اس کامقصدسے ہمارے گاہکوں اورصارفےن کے لئے عمدہ اورمعےاری صلاحےت والوں کی دستےابی کوےقےنی بناناہے۔اس لئے ہماری کمپنی مےں ملازمےن کی تقرری کے لئے ےہ سخت ضابطہ طے کےاگےاہے۔انہوں نے کہاکہ تقرےباً50افرادکی بےچ مےں تربےت حاصل کرنے والوں کومدعوکےاجاتااورمےچوےل سپرےشن لےٹرپردستخط کرواےاجاتا ۔لےکن ملازمت سے محروم ہونے والوں نے کمپنی کے اس اقدام پرشکاےت کرتے ہوئے کہاکہ ےہ ناانصافی ہے۔امتحانات بہت سخت تھے ،ہمےں فےل کرنے کے مقصدسے ہی اس طرح کےاگےاہے۔کمپنی کی اس کارروائی سے ہمارامستقبل تارےک ہوگےاہے۔ےہاں تربےت حاصل کرنے کے بعدفےل ہونے والے اب کہےں کے نہےں رہے۔کہا جاتا ہے کہ کمپنی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے باو¿نسر اور سکیورٹی گارڈز تعینات کیے ہیں کہ ٹرینی موبائل فون اندر نہ لے جائیں۔ تاہم انفوسس نے اس سے انکار کیا اور تربیت حاصل کرنے والوں سے کہا کہ وہ شام 6 بجے تک احاطے کو خالی کردیں۔ناسےنٹ انفرمےشن ٹےکنالوجی اےمپلائزسےنےٹ (اےن آئی ٹی ای اےس)نے کہاکہ انفوسےس کے اس اقدام کے خلاف وزارت محنت وروزگارسے باضابطہ شکاےت کی جائے گی۔مزےدکہاکہ کارپورےشن کی اس طرح کی ہراسانی کوجاری رکھنے نہےں دےاجائے گا۔ہم حکومت سے اصرارکرےں گے کہ انڈےن آئی ٹی ملازمےن کے حقوق اوروقارکوبرقراررکھنے حکومت کوہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔