بنگلورو۔7فروری(سالار نیوز)موڈا معاملہ میں وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف سی بی آئی کی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے دائر کی گئی عرضی کو کرناٹک ہائی کور ٹ کی طرف سے مسترد کرنے کا فیصلہ سچائی اور انصا ف کی جیت ہے۔ ےہ تبصرہ کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کے چیف وہپ سلےم احمد نے کیا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کو بدنام کرنے کےلئے بی جے پی نے اسنےہا مئی کرشنا کو آلہ کار بنا کر جو کوشش کی تھی اس کو ہائی کورٹ نے اپنے انصاف کے ذریعہ ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماو¿ں کو دبانے کےلئے جس طرح سے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے ےہ بھی اسی چال کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈا معاملہ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کا کوئی رول نہیں ۔ اس کے باوجود بھی ان کو بدنام کرنے اور معاملہ میں غیر ضروری طور پر ان کو پھنسانے کی سازش بار بار کی جا رہی ہے۔ سدارامیا اور ان کے اہل خانہ کو فرضی کیس میں پھنسانے بی جے پی او ر جے ڈی ایس کی کوشش کا ہائی کورٹ نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سدارامیا اور ڈی کے شیو کمار کی قیادت میں کانگریس حکومت ترقی کےلئے متحرک ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس اس کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں ۔ سدارامیا پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کے تئیں عوام میں غلط تاثر قائم کرنے کی کوش کر رہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی اس کا سیاسی اور قانونی دونوں محاذوں پر منہ توڑ جواب دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *