بنگلورو۔7 فروری (سالار نیوز) 10فروری کے بعد سے سفر عمرہ و زیارت کےلئے یا کسی او رمقصد کےلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو جہاں مینن گٹیس ویکسین کے لزوم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے وہیں اب نئے ضابطے کے تحت ےہ لازمی قرار دیا جا سکتا ہے کہ ہرکوئی جو سعودی عرب میں کسی بھی ذریعہ سے داخل ہو گا اس کےلئے پلس پولےو خوراک لینا لازمی ہو گا۔ سعودی حکومت کے ویژن 2030کے تحت صحت عامہ کی حفاظت کے مفاد میں جو فیصلہ لیا گیا ہے اس کے مطابق ےہ قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ ےہ بات کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے چیرمین اقبال احمد صدیقی نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سعوی حکام کی طرف سے مینن گٹس ویکسین لینے کے لزوم کی وجہ سے عمرہ کے سفر پر جانے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہیں ٹور آپریٹرس بھی اس بات کو لے کرپریشان تھے کہ ان کے عمرہ گروپوں میں شامل تمام معتمرین کے ویکسی نیشن کا انتظام کےسے کیا جائے۔ اسی بیچ شہر کے بعض اسپتال ویکسین دینے کےلئے آگے آئے لیکن بھاری قیمت پر ۔ تاہم سعودی حکام کی طرف سے ویکسین کی شرط واپس لےنے کا فیصلہ تمام کے لئے راحت بخش خبر ثابت ہوئی ۔ تاہم پولیوویکسن لےنا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے اس کےلئے عازمین کو تیار رہنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *