کرناٹک ہائی کورٹ نے 7فروری کو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو ان کے خلاف جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کیس میں پیشگی ضمانت دیتے ہوئے انہیں جزوی راحت دی۔ تاہم، عدالت نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کیس کو دوبارہ سماعت پر غور کرنے کےلئے ٹرائل کورٹ کو واپس بھیج دیا۔جسٹس ایم ناگاپراسنا نے7 فروری کوایڈی یورپا کی طرف سے دائر عرضی کو جزوی طور پرمنظوری دی اور ٹرائل کورٹ کو حکم دیا کہ وہ اس معاملہ پر نئے سرے سے غور کرے۔ ایڈی یورپا نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ٹرائل کورٹ کے نوٹس اور ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس بھیج دیا گیا ہے جو دونوں فریقین کے قانونی دلائل کے ساتھ اس کا دوبارہ جائزہ لے سکتی ہے۔ تاہم، ہائی کورٹ نے پولیس کی تحقیقات اور حتمی رپورٹ کو برقرارکردیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دوبارہ تفتیش نہیں ہوگی۔حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست کی جزوی طور پر اجازت ہے۔ عدالت نے تمام متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 17جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ایڈی یورپا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 فروری 2024 کو بنگلورو میں اپنی سنجے نگر رہائش گاہ دھوالگیری میں ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔750 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جسے SIT نے 27 جون 2024 کو عدالت میں پیش کیا تھا اس میں کہا گیا ہے کہ ایڈی یورپا لڑکی کو بات کرنے کے بہانے الگ کمرے میں لے گئے اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ایڈی یورپا کے گھر سے جانے کے بعد لڑکی نے کافی شاپ پر اپنی ماں کو واقعہ سنایا۔ وہ بعد میں ایڈی یورپا کا مقابلہ کرنے کےلئے واپس آئی اور نابالغ، جو اس کے پہلے ہونے والے حملے کی تحقیقات کے دوران ثبوت کے مطالبات سے واقف تھی، اس نے اس واقعہ کو اپنے فون پر ریکارڈ کیا۔ ایک ایف آئی آر 16 مارچ 2024 کو بنگلورو میں درج کی گئی تھی اور 17 مارچ 2024 کو کیس سی آئی ڈی کو منتقل کیا گیا تھا۔ضابطہ فوجداری کی دفعہ 313 (ملزمان کی جانچ) کے تحت 17 جون 2024 کو ایس آئی ٹی کے سامنے اپنے بیان میں، ایڈی یورپا نے نابالغ کو الگ کمرہ میں لے جانے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزامات سے انکار کیا۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوںنے اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بارے میں پوچھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *