بنگلورو۔9فروری (سالار نیوز)امسال پےش ہونے والے بجٹ میں ریاست کے دو نئے حج بھونوں کی تعمیر کےلئے فنڈس کے اعلان کی توقع کی جارہی ہے ۔ ےہ اشارہ خو دوزیر اعلیٰ سدارامیا نے دیاہے۔ ہفتہ کے روز محکمہ بلدی انتظامےہ اور حج کی بجٹ تجاویزکا جائزہ لےنے کےلئے طلب کی گئی میٹنگ میں انہوں نے ےہ یقین دہانی کروائی۔ریاستی وزیر برائے بلدی انتظامےہ و حج رحیم خان ، وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد، کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار ٹیپو ، وزیر اعلیٰ کے اڈیشنل چیف سکریٹری ایل کے عتیق اور دیگراعلیٰ افسروں کی موجود گی میں وزیر اعلیٰ کووزیر حج رحیم خان اور حج کمیٹی چیرمین ذوالفقار ٹیپو نے کہ منگلورو اور کلبرگی میں حج ہاﺅز کی تعمیر کے منصوبے کا انہوں نے گزشتہ بجٹوں میں اعلان کیا ہے ۔ منگلور و میں ایئرپورٹ کے قریب حج بھون کی تعمیر کےلئے زمین کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے۔ عنقریب اس کا رجسٹریشن بھی کروایا جا رہا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مانگ کی کہ حج کمیٹی کے لئے بجٹ میں مناسب فنڈس فراہم کئے جائیں تاکہ بنگلور و کے حج بھون کو بھی بہتر طرےقہ سے تیار کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے جتنے عازمین نے درخواست دی ہے ان میں سے تقریباً تما م کا انتخاب ہو چکا ہے۔ اپریل کے آخری ہفتہ سے بنگلورو سے حج پروازوں کی شروعات کا امکان ہے۔ اس کےلئے تیاری بڑے پےمانے پر جاری ہے۔ چونکہ تمام کے تمام عازمین کی روانگی ہو گی اس لئے حج بھون میں مستحسن انتظامات درکار ہیں۔ وزیر برائے ہاﺅزنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خا ن اوررحیم خان کی نگرانی میں تمام حج کمیٹی کے اراکین، سرکاری افسرو ں اور رضاکاروں کی ٹیمیں مستعد ہو رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کوبتایا گیا کہ بنگلورو کے حج بھون کی دیکھ ریکھ کےلئے فنڈس کی ضرورت ہے۔ بجٹ میں اس کےلئے بھی مناسب انتظام کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس موقع پر کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین منتخب ہونے پر ذولفقار ٹیپو کو مبارکباد دی ۔

50 thoughts on “

  1. 1win скачать последнюю версию [url=aktivnoe.forum24.ru/?1-8-0-00000252-000-0-0-1741169084]aktivnoe.forum24.ru/?1-8-0-00000252-000-0-0-1741169084[/url] .

  2. мосбет казино [url=https://www.chesskomi.borda.ru/?1-10-0-00000277-000-0-0-1741171219]https://www.chesskomi.borda.ru/?1-10-0-00000277-000-0-0-1741171219[/url] .

  3. 1win официальный сайт войти [url=https://1win13.am/]1win официальный сайт войти[/url] .

  4. mostbet kg отзывы [url=www.aktivnoe.forum24.ru/?1-8-0-00000260-000-0-0-1741701879]www.aktivnoe.forum24.ru/?1-8-0-00000260-000-0-0-1741701879[/url] .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *