
بنگلورو۔10 فروری (سالار نیوز)میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی(موڈا) معاملہ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی بیوی پاروتی اور ریاستی وزیر برائے شہری ترقیاتی بائرتی سریش کو پےر کے دن کرناٹکا ہائی کور ٹ کی طرف سے بڑی راحت مل گئی۔ اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پاروتی اور بائرتی سریش کو پوچھ گچھ کےلئے حاضر ہونے کا سمن جاری کیا گیا تھا۔ اس سمن کے خلاف پاروتی اور سریش نے ہائی کور ٹ سے رجوع کیا تھا پےر کے رو ز اس ضمن میں دائر کی گئی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کور ٹ نے پاروتی سدارامیا اور بائرتی سریش کو عبوری راحت دینے کا فیصلہ کیاہے اور معاملہ کی اگلی سماعت 20فروری کو مقر ر کی ہے۔اب عدالت کی طرف سے ای ڈی کے سمنس پر اگلی سماعت تک روک لگا دئےے جانے کے سب پاروتی اور بائرتی سریش کو 20فروری تک کی عارضی راحت مل گئی ہے۔