
بنگلورو۔10 فروری (سالار نیوز)بنگلورو میٹروٹرین کے کرایوں میں اضافہ کے سبب اندیشہ ہے کہ میٹرو میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی گراوٹ آئے گی۔ ےہ بات ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہی۔ انہوں نے ودھا ن سودھا میں اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کو اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کہ میٹرو ٹرین کے کراےہ میں بے تحاشہ اضافہ سے عام آدمی پر بوجھ بڑھے کا اور اس ٹرین میں آنے جانے والے مسافروں کی تعداد میں کمی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے میٹرو کےلئے زیادہ فنڈس دئےے جاتے ہیں اس پر ہزاروں کروڑ روپئے خرچ کئے جاتے ہیں روزانہ اس میں صرف 8-9لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ بی ایم ٹی سی اور کے ایس آرٹی سی کو اتنا فنڈ نہیں دیا جاتا جبکہ روزانہ ان بسوں میں 40لاکھ سے زیادہ مسافر آتے جاتے ہیں ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے اگر شہری ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم کرنے پر توجہ دی تو اس سے کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ وہ ےہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ میٹرو کے فنڈس میں کمی کر دی جائے لیکن اگر سرکاری بسوں کے نظام کو مستحکم کرنے کےلئے اگرزیادہ فنڈس دئےے جائیں تو اس سے بھی کافی مدد ہو جائے گی۔
p2rfmm