
بنگلور۔10فروری(سالارنےوز)کرناٹک مےں کانگرےس پارٹی کے برسراقتدارآنے مےں سب سے بڑی وجہ گےارنٹی اسکےموں کااعلان ہے۔ خصوصی طورپرخواتےن کی بہبودی پرمشتمل اسکےمےں ہےں۔گےارنٹی اسکےموں مےں سے گروہالکشمی اسکےم کاسب سے بڑارول رہاہے کانگرےس کے حکومت بنانے مےں۔اس اسکےم سے بہت ساری خواتےن خوب فائدہ اٹھارہی ہےں۔اس پس منظرمےں گروہالکشمی اسکےم سے بہت ساری توقعات بھی وابستہ ہوگئی ہےں۔ملک بھرمےں کانگرےس پارٹی کے بارے مےں ےہ تاثرپےداہوچلاتھاکہ پارٹی ڈوبتی کشتی کی مانند ہوگئی ہے۔اےسے ماحول مےں کرناٹک والوں نے پارٹی کونئی زندگی دی ،گےارنٹی اسکےموں کے ذرےعہ کانگرےس پارٹی نے ملک بھرمےں امےدکی اےک نئی روشنی پھےلائی۔ خصوصی طورپر گروہالکشمی نے ملک بھرمےں سب سے زےادہ توجہ حاصل کی ۔عوامی رائے کومتاثرکرنے مےں کلےدی کرداراداکےا۔اس کے ساتھ ہی دےگررےاستوں مےں بھی اس اسکےم کونافذکرنے کی مانگ زوروشورسے کی جارہی ہے۔اس تناظرمےں رےاستی حکومت گروہالکشمی اسکےم کی رقم مےں اضافہ کرنے پرتوجہ مرکوزکررہی ہے۔کہاجارہاہے مارچ مےں پےش ہورہے بجٹ مےں گروہالکشمی اسکےم کی رقم مےں اضافہ کرنے کااعلان ہوسکتاہے۔رےاست مےں کانگرےس کے اقتدارپرآئے دوسال کاعرصہ بےت رہاہے۔اسی مناسبت سے عوام گروہالکشمی اسکےم مےں خصوصی اضافہ کے جانے کی توقعات رکھے ہوئے ہےں۔جے ڈی اےس اوربی جے پی کے قائدےن گےارنٹی اسکےموں کوہی سامنے رکھتے ہوئے رےاستی حکومت کوگھےرنے اوراس پرطنزکرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہےں۔اےسے موقع پررےاستی حکومت بی جے پی اورجے ڈی اےس والوں کوکراراجواب دےنے کے لئے گروہالکشمی اسکےم کی رقم مےں اضافہ کرنے کافےصلہ کرنے جارہی ہے۔جن اسکےموں کوہدف تنقےدبناکر اپوزےشن فائدہ اٹھانے کی سوچ رہی ہے انہےں اسکےمو ںمےں سے اےک اسکےم سے ان کامنہ بندکرنے رےاستی کانگرےس حکومت نے تےاری کرلی ہے۔گروہالکشمی اسکےم کی سطح مزےداونچائی تک لے جانے کی توقعات کی جارہی ہےں۔سدارامےاکی زےرقےادت کانگرےس حکومت گروہالکشمی اسکےم کی رقم مےں اےک ہزارروپئے کااضافہ کرنے پرتبادلہ خےال کرہی ہے۔حکومت جس طرح سوچ رہی ہے اگروہی سوچ صحےح سمت مےں رہی تو گروہالکشمی اسکےم کی رقم مےں اضافہ کرتے ہوئے 3000روپئے کرنے کی توقع ہے ۔کہاجارہاہے کہ رےاستی حکومت مالےاتی سال برائے 2025-26 کے رےاستی بجٹ پےشی کے موقع پرگروہالکشمی اسکےم کی رقم مےں اضافہ کرتے ہوئے 3ہزارروپئے کرسکتی ہے ،اورفوری طورپر اس کے نفاذکاحکمنامہ جاری ہونے کاامکان ظاہرکےاجارہاہے۔ےہ معاملہ اب تجسس کاباعث بناہواہے۔فی الحال غرےبوں گھروں مےں گروہالکشمی اسکےم سے بہت فائدہ اٹھاےاجارہاہے۔اس رقم مےں اضافہ کئے جانے سے غرےبوں کے گھروں مےں مزےدروشنی آئے گی۔فی الحال رےاستی حکومت گروہالکشمی اسکےم کے تحت مستفےدےن کو2000روپئے دیئے جارہے ہےں۔اب اس رقم مےں اےک ہزارروپئے کااضافہ کرتے ہوئے 3000روپئے کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔اس تناظرمےں سدارامےاکی جانب سے پےش کےے جارہے بجٹ پرتمام رےاست والوں کی نظرےں جمی ہوئی ہےں۔
aprbtw
Normally I don’t read article on blogs, but I wish to say that this write-up very compelled me to try and do so! Your writing taste has been surprised me. Thank you, quite great article.