بنگلور۔10فروری(سالارنےوز)سابق وزےراعلیٰ ڈی وی سداننداگوڈانے بی جے پی قائدےن کی گوشمالی کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک کے عوام بی جے پی کی تائےدکے لئے تےارہےں بشرطےکہ عوام کے اعتمادکوحاصل کرنے کے لئے بی جے پی کے اندرون خانہ کی صفائی کی جائے۔ پارٹی کے اندرونی اختلاف دورکرتے ہوئے بی جے پی کومضبوط کےاجائے۔بروزپےراےک اخباری اعلامےہ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہلی مےں بی جے پی کی جےت ہمارے لئے سبق ہوناچاہئے ۔اسی طرح پارٹی کے اندرون اختلافات اورچپقلش دورکرتے ہوئے ہمارے طرز عمل مےں شفافےت اورنظم ونسق لانے کی ضرورت ہے۔دہلی مےں بی جے پی کی جےت پارٹی کی انتھک جدوجہد،عمدہ تنظےم کاری اورعوام پرور سےاست کاثمرہ ہے۔وزےرعظم نرےندرمودی کی مسلسل کوشش،ترقی پروراےجنڈااورمرکزی طرےقہ حکمرانی عوام کے اعتمادکوپھرسے حاصل کرنے مےں کامےابی ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی کی بوتھ سطح پرمضبوط حکمت عملی ،منظم تشہےرکی حکمت اورعام لوگوں کے مسائل کافےصلہ کن حل ودےگر عوام پروراقدامات سے دہلی مےں جےت حاصل کرناممکن ہواہے۔ےہ جےت عوام کے آشربادادباورکرتے ہوئے آئندہ کالائحہ عمل تےارکرناہوگا ۔رےاست کے بی جے پی قائدےن کوچاہئے کہ وہ آپسی اختلاف کوختم کرتے ہوئے منظم جدوجہدمےں لگ جائےں۔تاکہ پارٹی پھرسے مضبوط مستحکم ہوسکے۔