بنگلور۔11فروری(سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے کوآپرےٹےوکے اےن راجنانے پولےس کی معاملہ فہمی مےں کجی پربرہمی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مےسورادے گری مےں پتھراﺅ معاملہ مےں راست طورپر پولےس نے نظم ونسق مےں جھول دکھائی ہے،جس کی وجہ سے وہاں کشےدگی دےکھی گئی۔ بروزمنگل اخباری نمائندوں کے سوالات کاجواب دےتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پتہ نہےں ہماری پولےس کوکےاہوگےاہے؟ کم سے کم کامن سےنس کودکھاناچاہئے تھا۔کسی آراےس اےس کے فردنے مذہبی توہےن کاارتکاب کےاہے،اس پرمقدمہ درج کرتے ہوئے اس کوگرفتارکرلےاگےاہے۔ ملزم کو99فےصدآبادی والے علاقہ ادے گری پولےس تھانہ مےں قےدکےاگےاہے،فطری طورپروہاں کی بڑی آبادی پولےس تھانہ کی گردجمع ہوئی ہوگی۔بات سے بات بڑھتے ہوئے وہاں آوازےں اورجھگڑے کی صورتحال پےداہوئی ہوگی۔ انہوں نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ پولےس کے پاس تھوڑی بھی عقل نہےں ہے؟انتظامےہ چلاناصرف وزراءکی ہی ذمہ داری نہےں بلکہ افسروں کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔ مقامی اورزمےنی سطح پر کام کرنے والی پولےس کی کھوپڑی مےں دماغ نہےں ہے کےا؟ اےک عام آدمی اوراےک پولےس افسرمےں جوچالاکی اورعقل مندی کافرق ہوناچاہئے وہ معاملہ فہمی بھی ےہاں کی پولےس مےںنہےں ہے۔انہوںنے پولےس کوآڑے ہاتھوں لےتے ہوئے کہاکہ ادے گری مےں جوکچھ ہوااس کے لئے راست طورپرمقامی پولےس ہی ذمہ دارہے۔اےک سوال کے جواب مےں راجنانے کہاکہ بھدراوتی کے کانگرےس رکن اسمبلی سنگمےشرا کے بےٹے کاخاتون پولےس افسرکے ساتھ نازےباگفتگوراورتبصرہ کرتے ہوئے تکبروغرورکامظاہرہ کرنامناسب نہےں ہے ،اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کوئی بھی کےوں نہ ہو،وزےرہوےارکن اسمبلی ےاان کی اولادکسی کے لئے بھی ےہ مناسب نہےں ہوتاہے کہ وہ افسروں کے ساتھ ناشائستہ اندازمےں گفتگوکرے۔توہےن آمےزطرےقہ سے ان کے ساتھ سلوک کےاجاناقابل سزاجرم ہے۔اس لئے مناسب اقدامات کئے جائےں گے۔اےک سوال کے جواب مےں انہو ںنے کہاکہ کے پی سی سی کے صدرکے طورپرڈی کے شےوکمارسرگرمی سے کام کررہے ہےں۔پارٹی صدرکی تبدےلی کے بارے مےںمقامی سطح پرکسی کوبات نہ کرنے کی تاکےدکانگرےس ہائی کمان کی جانب سے کی گئی ہے ۔ رےاستی پارٹی ےونٹ کے صدرکے عہدہ کے لئے مناسب وقت پرہائی کمان فےصلہ کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم پارٹی تنظےم کاری پرزرودےں گے۔گروہ اورپارٹی بندی کے لئے موقع فراہم نہےں کرےں گے۔اگرذات پات کی بنےادپرکوئی کنونشن ہوتاہے تووہ بھی پارٹی کومضبوطی دےتے ہےں۔آج مےں دہلی کے دورہ پرجارہاہوں ،مرکزی وزےرداخلہ امےت شاہ اورمرکزی وزےرخزانہ نرملاسےتارمن سے ملاقات کروں گا۔وی سومنا کے مرکزی وزےربرائے چھوٹی آبپاشی ہونے کی وجہ سے ان سے ملاقات کرتے ہوئے تبالہ خےال کےاجائے گا۔

One thought on “

  1. Excellent read, I just passed this onto a friend who was doing a little research on that. And he actually bought me lunch because I found it for him smile Thus let me rephrase that: Thank you for lunch! “We have two ears and one mouth so that we can listen twice as much as we speak.” by Epictetus.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *