
مقامی لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔
تیجس کے لئے امریکی کمپنی جی ای سے انجن 404 کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور پہلا انجن اس سال مارچ میں فراہم کیا جائے گا اور اس سال کے آخر تک مجموعی طورپر 12 انجن فراہم کیے جائیں گے ۔ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، جو تیجس تیار کرتی ہے، نے کہا ہے کہ تیجس مارک ون کے لئے انجن 404 کے ساتھ ساتھ انجن 414 کی سپلائی ہموار ہونے کے بعد، وہ 2031-32 تک تمام 180 تیجس طیارے فراہم کردے گی۔ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی ڈی کے سنیل نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ای کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی ہے اور انجن 404 کی فراہمی پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا انجن اس سال مارچ میں اور باقی 11 اس سال کے آخر تک فراہم کر دیئے جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل نے گزشتہ ہفتہ بوسٹن میں جی ای کے ساتھ تیجس مارک ون کے انجن 414 کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ ایچ اے ایل نے جی ای سے کہا ہے کہ وہ انجن کے لئے 80 فیصد ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پہلے اپنی پوزیشن واضح کرے اور اس کے بعد قیمت پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جی ای کو اپنے تمام نکات سے آگاہ کر دیا ہے اور اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔ حادثہ کے بعد سے گرا¶نڈ یعنی پروزاز نہیں کررہے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس کی سویش پلیٹ ٹوٹ گئی تھی۔ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات میں مزید تین ہفتے لگیں گے جس کے بعد پوری صورتحال واضح ہو جائے گی اور اس کی پرواز دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ڈیزائن میں کوئی خامی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کی تربیت سے متعلق پہلو کا بھی خیال رکھا جائے گا۔جب ان سے ایڈوانس میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ (ایم آر سی اے ) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس کا پروٹو ٹائپ تین سال میں اڑان بھرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔مسٹر سنیل نے کہا کہ ایچ اے ایل ٹیکنالوجی اور تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اب اس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے کئی ممالک کے ساتھ مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے ۔ اس کے لئے ایچ اے ایل بیرون ملک اپنے دفاتر کھولنے کی سمت میں بھی کام کر رہا ہے ۔
Can I just say what a relief to find someone who actually knows what theyre talking about on the internet. You definitely know how to bring an issue to light and make it important. More people need to read this and understand this side of the story. I cant believe youre not more popular because you definitely have the gift.
1zoyx6