
بنگلور۔11فروری(سالارنےوز)کے پی سی سی کے ترجمان اےم لکشمن نے کہاکہ امن وامان والے مےسورمیںمنی پوررےاست کی مانندبدامنی وکشےدگی پےداکرنے کی کوشش بی جے پی اورآراےس اےس والوں نے ایک رچی ہوئی سازش کے طورپر کی ہے۔مسلمانوں کے تقدسات کی توہےن آمےز پوسٹ ڈالنے والے کو گرفتارکرنے ادے گری پولےس تھانہ مےں شکاےت درج کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے لکشمن نے کہاکہ بدامنی پےداکرنے اوراشتعال انگےزبےان دےنے والے کوشوٹ آﺅٹ کےاجاناچاہئے۔ انہوںنے کہاکہ موڈامعاملہ کوملک بھرمےں پھےلانے کی مانند ادے گری کے کشےدگی کے واقعات کوملک بھرمےں اچھالتے ہوئے ہندو،مسلم دنگے اورفسادبرپاکرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔پولےس کسی کوبھی چھوٹ نہ دےتے ہوئے تمام خاطےوں کوگرفتارکرے۔سابق بی جے پی رکن پارلےمان پرتاپ سمہانے اس فسادی شخص کے بارے مےں پوچھ گچھ کرنے ادے گری پولےس تھانہ کادورہ کےا،گرفتار ستےش کون ہے ،اس کے پےچھے کس کاہاتھ ہے؟ہمےں حاصل جانکاری کے مطابق ستےش نامی ملزم پرتاپ سمہاکادست راست ہے،ان تمام حقائق سے پردہ ہٹانے ملزم کوڈی اےن اے ٹسٹ سے گزاراجائے ۔کےاتمارنہلی آکر اشعال انگےزبھاشن کرنے والے پرتاپ سمہاکوفوری طورپرگرفتارکےاجائے۔ انہوںنے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ 300سے زائدآراےس اےس کے کارکن مےسورآئے ہوئے ہےں۔ان مےں سے 50کارکن ادے گری آئے ہوئے ہےں۔بھےس بدل کر ان بدمعاشوں نے پتھراﺅکےاہے۔ان کی تفتےش کی جانی چاہئے۔ انہوںنے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑکرنے والے فسادی عناصرسے سوال کرتے ہوئے کہاکہ اگرنرےندرمودی اورامےت شاہ اورجے پی نڈاکی توہےن کی جاتی توکےاےہ لوگ خاموش رہتے ؟مسلمانوں کی مقدس ملفوظات کی توہےن کرناکےاغلط نہےں ہے؟ کےامسلمان اس ملک کے باشندے نہےں ہےں؟ کےاوہ باہرسے آئے ہوئے لوگ ہےں کےا؟۔اس موقع پر ادے گری پولےس تھانہ جانے والے اپوزےشن لےڈرآراشوک کے دورہ کی مذمت مےں کے پی سی سی ترجمان لکشمن کی قےادت مےں احتجاج کےاگےا اور انہےں بھی پولےس تھانہ جانے کااصرارکررہے کانگرےس قائدےن اورورکرس کوپولےس تھانہ پہنچنے سے ادے گری پولےس نے انہےںجے اےس اےس کالج کے قرےب روکا۔اس دوران پولےس اورکانگرےس کے ورکرس کے درمےان لفظی جھڑپ ہوئی۔اس دوران کانگرےس لےڈرس اور ورکرس نے راستہ مےں ہی بےٹھ کرپرتاپ سمہاکی گرفتاری کامطالبہ کےااورنعرہ بازی کی ۔معلوم رہے کہ پرتاپ سمہاملعون سازشی نےآےات قرآنی ،اذکاراورعربی کے تہنےتی الفاظ کوتوہےن آمےزاندازمےں سےاسی لےڈروں کے برہنہ جسموں پرچسپاں کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔
Great post. I was checking constantly this blog and I’m impressed! Very useful information particularly the last part 🙂 I care for such information a lot. I was looking for this certain information for a long time. Thank you and best of luck.