بنگلور۔11فروری(سالارنےوز)رےاستی وزےرداخلہ ڈاکٹرجی پرمےشورنے کہاکہ مےسورکے ادے گری پولےس تھانے پرپتھراﺅکرتے ہوئے گڑبڑ کرنے والوںکوگرفتارکےاجائے، اور انہوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی پولےس کوہداےت دی ہے۔بروزمنگل شہرمےں اخباری نمائندوں سے بات چےت کے دوارن ا نہوں نے کہاکہ سوشےل مےڈےاپرتوہےن آمےزپوسٹ سے اےک طبقہ کے مذہبی جذبات کوٹھےس پہنچی ہے۔پوسٹ کرنے والے کوپولےس نے گرفتارکےاہے۔اس فسادی کوحوالے کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے 200سے زےادہ افرادنے پولےس تھانہ کے سامنے جمع ہوکروہاں گڑبڑمچائی۔ اس دوران پولےس تھانہ پر پتھراﺅ کےاگےاہے۔اس وقت پولےس نے آنسوگےس گولے داغتے ہوئے کشےدہ ماحول کوقابومےں کےا۔مےں نے پولےس کوہداےت دےتے ہوئے کہاہے کہ پولےس تھانہ کے پاس ہنگامہ کرتے ہوئے پتھراﺅ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ مےں کس کی غلطی اورکون صحےح کافےصلہ کرنامشکل ہے۔ہم اس طرح کافےصلہ نہےں کرسکتے۔پولےس قانون کے مطابق کارروائی کی ہوگی۔اگران کی کارروائی مےں غلطی ہوئی ہے تو پولےس کے خلاف بھی تادےبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔اس طرح بہت سارے مواقع پرپولےس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔غلطی پرپولےس انسپکٹراورپی اےس آئےزکومعطل بھی کےاگےاہے۔فی الحال وہاں کے حالات قابومےں ہے،نظم ونسق کے اے ڈی جی پی جائے واردات گئے ہوئے ہےں۔بھدراوتی مےں کانگرےس رکن اسمبلی کے بےٹے کی خاتون فسرکے ساتھ بدسلوکی پرتبصرہ کرتے ہوئے وزےرداخلہ نے کہاکہ توہےن آمےزاندازمےں بات کرنے کی اطلاع ہے۔قانون کے خلاف بات کی ہے تو کارروائی کی جائے گی۔اس بارے مےں مقامی پولےس جائزہ لےتے ہوئے قانونی اقدامات کرے گی۔ہربات پرحکومت کی طرف سے ہداےت نہےں دی جاتی ۔

One thought on “

  1. Nice post. I learn something more challenging on different blogs everyday. It will always be stimulating to read content from other writers and practice a little something from their store. I’d prefer to use some with the content on my blog whether you don’t mind. Natually I’ll give you a link on your web blog. Thanks for sharing.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *