بنگلورو۔9فروری (سالار نیوز)بالآخر بنگلورو میٹرو ٹرین میں سفر کے کراےہ میں بھاری اضافہ کا اعلان کر دیا گیا ہے اس اس کا نفاذ کل ہی سے عمل میں آجائے گا۔ میٹرو ٹرین کے کراےہ میں 46فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹرو میں کراےہ اب کم از کم 10روپے ،اور زیادہ سے زیادہ 90روپے تک کا ہو گا۔ گزشتہ چند دنوں سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے کے بارے میں قیاس آرائی ہو تی رہیں۔ گزشتہ روز ہی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سے جب اس کے بارے میں سوال کیا گیاتو انہوں نے اس سے ےہ کہتے ہوئے اپنا دامن جھاڑ لیا کہ میٹرو کے کراےہ میں اضافہ یا کمی سے ریاستی حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں ہے ،ےہ فیصلہ بی ایم آر سی ایل کی طرف سے کےا جائے گا۔نئے کرایوں کا نفاذ کل 9فروری سے ہی کر دیا جائے گا۔ میٹر و ریل کے کرایوں پر نظر ثانی کےلئے بی ایم آر سی ایل کی طرف سے ماہرین کی جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس نے ےہ تجویز دی دی ۔ بی ایم آر سی ایل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے میٹرو کے کرایہ میں اضافہ 8سال پہلے کیا گیا تھا۔ کرایہ پر نظر ثانی کی کمیٹی نے اضافہ کی سفارش سے قبل سنگاپور کے ماڈل کا جائزہ لیا اور بتایا کہ میٹرو ریل کارپوریشن پر قرضہ کا جو بوجھ ہے اس کو کم کرنے اور قرض کے عوض جو سود ہے اس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیکھ ریکھ کے اخراجات برداشت کرنے کےلئے ےہ اضافہ ناگزیر بتایا گیا ہے۔ چند دن قبل میٹرو ریل کراےہ میں اضافہ پر مرکزی حکومت کی طرف سے روک لگا دی گئی تھی ۔ کمیٹی نے بی ایم آر سی ایل کو سفارش کی ہے کہ خصوصی ایام اور نان پےک گھنٹوں میں کراےہ میں رعایت دی جائے۔

2 thoughts on “

  1. Проблемы с сантехникой? Мы осуществляем установку и замену в Минске с оперативным выполнением. Наши опытные сантехники готовы провести чистку. Узнайте больше на Услуги сантехника Минск .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *