
بنگلورو۔9فروری (سالار نیوز)ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک کے ایچ منی اپا نے کہا ہے کہ چکبالاپور کے بی جے پی رکن پارلےمان ڈاکٹر کے سدھاکر سمیت بی جے پی کے چند رہنما جلد ہی کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ چنتا منی میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سمند کی مانند ہے اس میں کسی کو آنے سے روکا نہیں جا سکتا ۔ جو بھی پارٹی کے اصولوں کو اپنا کر آنا چاہے اس کا استقبال کیا جاتا ہے۔ چکبالا پور ضلع بی جے پی صدر کے تقرر ی کے معاملہ کو لے کر ان دنوں کے سدھاکر ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجیندرا سے کافی ناراض ہیں ۔ انہوں نے وجیندرا کے خلاف کھل کر بیا ن دیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ ضلع میں ان کے سیاسی مقام اور مرتبہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے پارٹی کی ضلع صدارت پر ایسے فرد کو نامزد کر دیا جو ان کے سیاسی حریفوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کے بارے میں وجیندرا نے ان سے مشور ہ کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا اس کے جواب میں وجیندرا نے کہا کہ سدھاکر سے مشورہ کرنا انہوں نے ضروری نہیں سمجھا۔ اس کے بعد سدھاکر نے بی جے پی میں جانے کے اپنے فیصلہ پر پچھتاوا ظاہر کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس وقت ان کو متنبہ کیا تھا کہ وہ بی جے پی میں نہ جائیں وہ لوگ ان کو استعمال کرنے کے بعد ان کو نظر انداز کردیں گے ،اب وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ منی اپا نے کہا کہ ان تما م وجوہات کی بنیاد پر جلد ہی سدھاکر کی کانگریس میں واپسی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے رہنما بی جے پی اور جے ڈی ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ سدارامیا ، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور دیگر رہنما اس پر مشورہ کریں گے اور اعلیٰ کمان کی ہدایت کے مطابق اس پر عمل کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کو بدلنے کے بارے میں ایک سوال پر منی اپا نے کہا کہ ےہ فیصلہ کانگریس اعلیٰ کمان کی سطح پر ہو گا۔ اس پر ریاستی سطح پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔
dxbdeh