
بنگلورو۔20 فروری (سالار نیوز)ریاست بھر میں یکم مارچ سے پی یو سی سال دوم اور 21مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ہو رہے ہیں ان کےلئے ریاستی حکومت کی طرف سے تمام تیاریاں کی جا چکی ہیں ۔ امتحانات سے قبل پرچہ سوالات فاش نہ ہو اور دوران امتحان کسی طرح کی دھاندلی نہ ہو اس کےلئے سخت قدم اٹھائے جا چکے ہیں۔ےہ بات ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم وخواندگی مدھو بنگارپا نے کہی۔ جمعرات کے روز ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں سال ایس ایس ایل سی امتحان میں 8.96لاکھ طلباءاور پی یو سی سال دوم امتحا ن کےلئے 7.13لاکھ سے زیادہ طلباءحاضرہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں نقل نویسی اور دیگردھاندلیوں پر قابو پانے کےلئے امتحانات کے تمام مراکز کی ویب کاسٹگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہر امتحانی مرکز کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے نگرانی کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا سے گزارش کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوںکےلئے 15ہزار اساتذہ کی بھرتی، 5000کلاس رومس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بیت الخلا ءاور دیگر سہولتوں کی تعمیر کےلئے فنڈس فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں کلاس رومس کی تعمیر سے متعلق جو اعلانات کئے گئے تھے ان میں سے 8ہزار کلاس رومس کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ہفتہ میں4دن انڈوں کی فراہمی کےلئے عظیم پریم جی فاو¿نڈیشن کی طرف سے مالی امداد کا تذکرہ کرتے ہوئے مدھو بنگارپا نے کہا کہ اسی طرز پر کارپوریٹ فنڈ کااستعمال کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کو ترقی دینے کےلئے کام کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2024کی طرز پر ہی ایس ایس ایل سی امتحان کےلئے پاس ہونے کے کم از کم مارکس 35فیصد مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تین سبجیکٹس میں طالب علم نے اگر35فیصد مارکس حاصل کر لئے ہیں اور باقی تین سبجیکٹس میں اگرپاسنگ مارکس نہیں ہیں تو ایسے میں ان تین سبجیکٹس میں دس فیصد گریس مارکس دینے سے اگر تمام سبجیکٹس میں پاسنگ کے نمبرمل رہے ہیں تو ایسے طلباءکو زیادہ سے زیادہ 20فیصد گریس مارکس کی مد د سے پاس کردیاجاتاتھا۔لیکن اب پاس ہونے کے لئے مقررہ کم از کم پاسنگ مارکس 35 فیصد لانا لازمی ہوگا۔
n1kf5v
I have been exploring for a little for any high-quality articles or weblog posts on this kind of area . Exploring in Yahoo I finally stumbled upon this website. Studying this info So i am happy to convey that I’ve an incredibly excellent uncanny feeling I came upon just what I needed. I such a lot without a doubt will make sure to do not overlook this site and provides it a glance on a constant basis.