بنگلور۔20فروری (سالارنےوز)رےاستی کانگریس کے دو اقلیتی رہنماو¿ں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں مسلم سرکاری ملازمین کوآئندہ مہےنہ مےںآندھرا پردیش اور تلنگانہ کی طرز پر کام کے اوقات میں نرمی دیں تاکہ وہ رمضان کے روزے آسانی سے رکھ سکےں۔ دونوں رہنماﺅں نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری رکن اسمبلی نصیر احمد کو خط لکھا۔ کے پی سی سی کے نائب صدور سید احمد اور اے آر ایم حسین نے نصیر احمد کے ذریعہ سدارامیا کو ایک خط لکھا ، جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ ریاست میں سرکاری ملازمین کے طور پر کام کرنے والے مسلمانوں کورمضان کے دوران دفتری کاموں کے موقع پر فوائد فراہم کریں۔ رمضان کا مہینہ قریب آرہا ہے ، آندھراپردیش اور تلنگانہ حکومت نے اپنی اپنی ریاستوں میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے مسلمان ملازمین کو رمضان مہینے بھر کے روزہ کے پیش نظر شام 4 بجے کے بعد اپنی رہائش گاہوں پر افطاری کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں پڑوسی رےاستوں کی طرزپر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم کرناٹک میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے عملے کو شام 4 بجے کے بعد اپنی رہائش گاہوں پر افطار کرنے کی اجازت دیں۔تاکہ انہےں افطاری کے حوالے سے کسی پرےشانی کاسامنا کرنانہ پڑے۔ےہ بھی معلوم رہے کہ آندھراپردےش مےں وہاں کی حکومت کی جانب سے کےے گئے فےصلہ پراعترا ض ہورہاہے۔لےکن کرناٹک حکومت اس ضمن مےں کےافےصلہ کرے گی ؟ ےہ معاملہ تجسس کاباعث بناہواہے۔آندھراپردےش مےں چندرابابونائیڈوکی حکومت ہے ،جومرکزمےں برسراقتداراےن ڈی اے حکومت کی حلےف ہے ۔ چونکہ تلنگانہ متحدہ آندھراپردےش رہاہے،اس لئے دونوں کے معاملات اےک جےسے ہےں ،وہاں کی مسلم آبادی کاانہےں ہمےشہ ساتھ ملتارہاہے۔ تلنگانہ مےں کانگرےس کی حکومت ہے۔اس طرح کرناٹک مےں بھی اس طرح کافےصلہ کرناکوئی دشوارکام نہےں ہے۔ےوں بھی رےاستی کانگرےس کہتی آرہی ہے کہ مسلمانوں کے متحدہ اورےک طرفہ ووٹنگ سے کرناٹک مےں کانگرےس اقتدارمےں آئی ہے۔آندھراپردےش اورتلنگانہ مےں مسلم ملازمےن کوماہ رمضان مےں روزہ افطارکرنے کے لئے آسانی فراہم کرتے ہوئے دفتری اوقات کارمےں اےک گھنٹہ کی تخفےف کی گئی ہے۔مطلب ےہ ہواکہ وہ اپنے طے شدہ اوقات کارسے اےک گھنٹہ پہلے اپنے اپنے گھروں کوچلے جائےں گے۔اس طرح وہاں کی حکومت مسلم ملازمےن کے لئے ماہ رمضان مےں افطاری کے موقع پرسہولت فراہم کرنے دفتری وقت کے ختم ہونے کے وقت اےک گھنٹہ کی تخفےف دی گئی ہے۔وہاں ےہ سہولت 2تا31مارچ فراہم رہے گی۔اسی طرح کرناٹک مےں بھی پڑوسی رےاستوں کی طرزپردفتری اوقات کارمےں تخفےف کرتے ہوئے اےک گھنٹہ کی سہولت دےنے کااصرارکےاجاررہاہے۔ اسی معاملہ مےں کے پی سی سی کے نائب صدراے آراےم حسےن نے کہاکہ ہماری رےاستی حکومت سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری مسلم ملازمےن کے لئے ماہ رمضان مےں اےک گھنٹہ پہلے دفتروں سے روزہ افطاری کے لےے اپنے گھروں کوجانے کی سہولت فراہم کی جائے۔سہولت فراہمی کے مطالبہ پرمشتمل مکتوب وزےراعلیٰ کے سےاسی سکرےٹری نصےراحمدکے سپرد کےاگےاہے۔ہم امےدکرتے ہےں کہ ہماری حکومت ماہ رمضان مےں مسلم ملازمےن کے لئے سہولت فراہم کرنے اوقات کارمےں تخفےف کرنے کافےصلہ کرے گی۔

4 thoughts on “

  1. Very nice post. I just stumbled upon your blog and wanted to say that I’ve truly enjoyed browsing your blog posts. In any case I will be subscribing to your rss feed and I hope you write again soon!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *