تالابوں کے کناروں پر سے غیر قانونی قبضوں کو ہٹایا جائے
محکمہ محصولات کو سمجھ کر چلانے میں کرشنا بائرے گوڑا کی صلاحیت قابل تعریف:سدارامیا
بنگلورو۔10 اپرےل (سالار نیوز) دیہاتوں میں بسنے والے عوام اور کسان سکون کے ساتھ اپنی کاشت کاری اور محنت جاری رکھیں اس کےلئے ضروری ہے کہ محکمہ محصولات کے تحت جو سروے کا کام کیا جاتا ہے اس کو دیانتداری سے پورا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سدارامیانے جمعرات کے روز یوم سرویئرس تقریبات سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ ودھان سودھا کی سیڑھیوں پر منعقد اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ریاست بھر میں اراضی کے سروے کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کےلئے حکومت اس بات پرغور کررہی ہے کہ لائسنسن رکھنے والے سرویئرس کی خدمات کو مستقل قرار دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی 36اے ڈی ایل آر کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ محصولات ریاستی حکومت کےلئے ریڑھ کی مانند ہوتا ہے اس کو اگر مضبوط کیا جائے تو ریاست کی مالی حالت بھی مستحکم ہو تی ہے۔ انہوں نے وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڑا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کو بڑے اچھے طرےقہ سے سمجھ کر آگے لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کام کرنے کے طرےقہ سے ریاست کے کسانو ںاور اراضی مالکوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ صرف وزیر ہونا کافی نہیں ہے بلکہ جس طرح محکمہ کے بارے میں اعداد وشمار اپنی زبان پر تیار رکھ کر کرشنا بائرے گوڑا کام کرتے ہیں اس طرےقہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کےلئے محکمہ میں مکمل مہارت اور جانکاری کی ضرورت ہے۔سدارامیا نے کہا کہ دوبار وزیر اعلیٰ رہ کر انہوں نے محکمہ محصولات کے ملازمین کے بے شمار مسائل کو سلجھانے کی کوشش کی ہے لیکن اب تک ان کو اس میں مکمل کامیابی مل نہیں پائی۔ اس کا افسوس ان کو بھی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر میں کر کام دیانتداری سے کیا جائے تو اس سے عوام اور کسان دونوں فائدے میں رہیں گے۔ محکمہ محصولات کےلئے حکومت کی طرف سے جتنے فنڈ کی ضرورت ہے وہ دی گئی ہے اس کے ساتھ جتنے عملہ کی ضرورت ہے وہ بھی مہےا کروایا گیا ہے مزید فنڈ اور عملے کی ضرورت ہو تو وہ بھی دیا جائے گا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محصوالات کرشنا بائرے گوڑا نے کہا کہ دورحاضر کے تقاضو ں کو مدنظر رکھتے ہوئے سروے کے کام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کا کام جب 1802میں شروع کیا گیا اس وقت سے بھی زنجیر کا استعمال کیا جاتا رہا اس کےلئے سروئیر کے ساتھ دومعاونین کی بھی ضرورت تھی اس پرانے طرےقہ کار سے سروے کے کام میں کافی دشواری ہوتی تھی لیکن اب سروے کو روور ٹیکنالوجی سے جوڑا گیا ہے اور اسی بھی زمین کا سروے نقشہ کے ساتھ محض 10منٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کا صدارت شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کی۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد ، اسمبلی کے چیف وہپ اشوک پٹن اور دیگر موجود تھے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *