وقف قانون کے خلاف مسلم پرسنل لاءبورڈ کی احتجاجی تحریک
کرناٹک میں آگے بڑھانے سے متعلق سبیل الرشاد میں مشاورتی اجلاس کا اہتمام
بنگلورو۔10 اپرےل (سالار نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے وقف قانون مےں کی گئی ترمیم کے خلاف آل انڈےا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے”وقف بچا ﺅ“ کے عنوان پر کل ہند تحرےک کا آغاز کےا ہے۔ اس تحرےک کا پہلا مرحلہ 10اپرےل سے شروع ہوکر 7جولائی کو ختم ہوگا۔ دوماہ کی ےہ احتجاجی تحرےک پرامن اور دستوری حدود اور قانون کے دائرہ مےں ہوگی ۔ اس سلسلہ مےں پرسنل لاءبورڈ نے ملک کی تمام رےاستوں کو تحرےک کے سلسلہ میں ہدایات جاری کی ہےں۔ ان کے مطابق بڑے شہروں مےں رےلےوں اور جلسوں کاا نعقاد ہوگا۔ پرےس کانفرنسےں اور راﺅنڈ ٹےبل مےٹنگوں کا انعقاد ہوگا۔ مےڈےا کا بھر پور استعمال ہوگا۔ دوسرے مذہبی اوقاف کے منتظمین کے ساتھ نشستےں۔ ضلعی سطح پر دھرنوں کا اہتمام۔ 30اپرےل کی رات 9بجے بتی گل کرنے کی تحرےک ۔11اپرےل بروز جمعہ سے 18اپرےل جمعہ تک تحفظ اوقاف ہفتہ منانا وغےرہ مےں شامل ہےں۔ اس سلسلہ مےں آج دارالعلوم سبےل الرشاد مےں امےر شرےعت کرناٹک مولانا صغےر احمد خان کی صدارت مےں اےک اجلاس منعقد ہوا جس مےں مختلف مسلم جماعتوں، تنظےموں اور اداروں کے ذمہ دار شرےک ہوئے ۔ جمعےة العلماءکے صدر مفتی افتخار احمد قاسمی نے پرسنل لاءبورڈ کی طرف سے جاری گائےڈ لائنس کو پڑ ھ کر سنا ےا اور جامع مسجد سٹی کے خطےب مولانا مقصود عمران نے رائے طلب کی۔ اکثر ذمہ داروں کی رائے احتجاجی تحرےک کے دوران رےلےوں سے گرےز کرنے اور بڑے جلسوں کے انعقاد کے حق مےں تھی ۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امےر ڈاکٹر سعد بلگامی نے مشورہ دےا کہ موجودہ حالات مےں ہمےں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلہ مےں جلسے ہوں اور اس مےں غےر مسلم بھائےوں کو بھی شرےک کےا جائے ۔ جمعیة اہلحدےث کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا اعجاز احمد ندوی نے مشورہ دےا کہ بعض علاقوں مےں رےلی نکالنا ممکن ہے بعض علاقوں مےں رےلی کا نکالنا درست نہےں ہے۔ ناصح فاﺅنڈےشن کے چےرمےن مولانا شبےر احمد ندوی نے پرسنل لاءبورڈ کی گائےڈ لائنس پر کام کرنے کا مشورہ دےا۔ انجمن ترقی اُردو ہند کرناٹک کے صدرمحمد عبےداللہ شرےف نے کہا کہ پرسنل لاءبورڈ کی گائےڈلائنس کے تحت احتجاجی پروگرام مےں دےگر برادران وطن کو بھی شامل کےا جانا چاہئے ۔ جمعہ مسجد کے خطےب اور سنی جمعیة العلماءآل کرناٹک کے صدر مولانا عبدالقادر واجد ابوالعلائی نے مشورہ دےا کہ احتجاجی جلسے کرنا مناسب رہے گا ۔ ملی کونسل کرناٹک کے صدر مولانا نوشاد عالم قاسمی، مولانا وحےد الدےن خان، عاصم افروزسےٹھ،مفتی شمس الدےن بجلی، سراج ابراہےم، اڈوکےٹ اکمل رضوی، اڈوکےٹ عشرت ، اڈوکےٹ رےاض احمد ، سید سےد شفےع اللہ، جمعہ مسجد ٹرسٹ کے سکریٹری عثمان شریف،، ملی کونسل کے جناب سلےمان خان وغےرہ نے بھی اپنی اپنی رائے پےش کی ۔

2 thoughts on “

  1. Hello my friend! I want to say that this post is awesome, great written and include approximately all important infos. I’d like to peer more posts like this .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *