بنگلوروکے دوسرے ایئرپورٹ کےلئے سرا موزوں مقام نہیں: ایم بی پاٹل
بنگلورو۔10 اپرےل (سالار نیوز)ٹمکور ضلع کے سرا تعلقہ میں ریاست کے دوسرے بین الاقوامی اےئر پورٹ کےلئے مقامی منتخب نمائندوں کی طرف سے جہاں زور دار مہم چل رہی ہے وہیں ریاستی وزیر برائے صنعت وانفراسٹرکچر ایم بی پاٹل نے ان کی امیدوں پر ےہ کہہ کر پانی پھےر دیا ہے کہ سرا میں اگر ایئرپورٹ تعمیر کیا جائے تو اسے بنگلورو کا دوسرا بین الاقوامی ایئرپورٹ نہیں کہا جا سکتا بلکہ ےہ ایک ضلع یا علاقائی ایئرپورٹ بن کر رہ جائے گا۔ سرا کے رکن اسمبلی اور کرناٹک کے نمائندہ برائے دہلی ٹی بی جئے چندرا کی قیادت میں 35سے زیادہ اراکین اسمبلی کی طرف سے ےہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ بنگلورو کا دوسرا بین الاقوامی ایئرپورٹ سرا میں تعمیر کرنے کی منظوری دی جائے اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ایک میمورینڈم بھی دیا ہے۔ اس مہم کو ٹمکور کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر وی سومنا کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بنگلورو کے دوسرے بین الاقوامی ایئرپورٹ کےلئے تین مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں کنکا پورا کے قریب ہاروہلی،نلمنگل اور کنےگل روڈ کے قریب ایک زمین اور سرا کے قریب ایک زمین شامل ہیں ۔ ایم بی پاٹل نے بتایا کہ گزشتہ دودنوں سے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں مختلف مقامات کا دورہ کر کے معائنہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں اتھارٹی کی طرف سے جو فیصلہ لیا جائے گا وہی قطعی ہے۔ ایم بی پاٹل نے کہا کہ سرا میں اگرایئرپورٹ بنایا جائے تو وہ بین الاقوامی ایئرپورٹ نہیں بنے گا بلکہ ایک علاقائی یا ضلعی ایئرپورٹ بن کر رہ جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹمکور ،چترا درگہ اور سرا علاقوں کےلئے حکومت ایک علاقائی ایئرپورٹ کی تعمیر کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ایم بی پاٹل نے کہا کہ ان کے اپنے ضلع وجئے پور میں بھی وہ بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کرنا چاہتے ہیںکیا ےہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوںنے کہا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے ایئرپورٹ کی منظوری دینے کےلئے جو پےمانے طے کئے گئے ہیں ان کی بنیاد پر نلمنگلا اور کنکاپورا میں اراضی کا معائنہ کیا گیا ہے۔ اب تک اتھارٹی کے افسروں نے سرا کا دور ہ نہیں کیا ۔ اس دوران وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے سرا میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر اگرایئرپورٹ کی تعمیر کی گئی تو اس سے آس پاس کے 20 سے زیادہ اضلاع کو فائدہ ہو گا۔

2 thoughts on “

  1. Thanks for another informative site. Where else could I get that type of info written in such an ideal way? I have a project that I am just now working on, and I’ve been on the look out for such info.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *