
بنگلور۔20فروری (سالارنےوز)جے ڈی (ایس) کے رکن اسمبلی جی ٹی دیو ے گوڈا ایم یو ڈی اے(موڈا) گھوٹالے میں لوک آیکتہ کی طرف سے وزےراعلیٰ سدارامےاکو دی گئی کلین چٹ کے تناظر میں ان کی حمایت مےں بےان جاری کےا۔انہوںنے کہاکہ سدارامیا کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے فوراً بعد ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاگےا تھا۔ اب جب کہ وزےراعلیٰ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو آپ اب اس بارے کیا کہتے ہیں ؟بروزجمعرات میسور میںمےڈےاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ مانگ رہے تھے۔اس وقت میں نے کہا تھا کہ ایف آئی آر کے فوراً بعد استعفیٰ مانگنا غلط ہے۔ لیکن مےری اس بات کوسنگےن جرم کے طورپردےکھاگےا۔ اب سب نے سچ جان لےاہے۔ میں مےری باتےں مےرے لئے مہنگی نہےں پڑےں،لےکن مےرے خلاف رقابت کے لئے اس کواستعمال کےاگےا۔انہوں نے کہاکہ لوک آےکتہ اچھا کام کر رہا ہے۔ اس معاملہ میں لوک آےکتہ کا کیا اثر ہے ؟ وزےراعلیٰ کی اہلےہ پاروتما کبھی عوام میں نظر نہیں آئیں ، کوئی کاروبار کرنے والی نہےں ،انہوں نے کہاکہ سدارامیا کا مستقبل اور نصےب دونوں مضبوط ہیں۔ سدارامیا جیسا کوئی اور سیاست دان نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سدارامیا 1983 میں ایم ایل اے بنے، ان کا مستقبل روشن ہے۔سدارامیا جتنا خوش قسمت کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی کے شیو کمار کرناٹک کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ لیکن مجھے پتہ نہیں ہے کہ وہ دن کب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈی کے شیو کمار سی ایم بننا چاہتے ہیں تو انہیں سدارامیا کی حمایت درکار ہے۔ کوئی بھی 10 اراکےن اسمبلی کے ساتھ سی ایم نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ےہ سنتے سنتے کان پک گئے ہےںکہ کانگریس کی حکومت گرے گی اور سدارامیا کو استعفیٰ دے دیناہوگا۔لوک آےکتہ نے ان کے خلاف کسی ثبوت کے نہ ہونے کی بات کہی ہے۔
405esj
There is noticeably a bunch to know about this. I think you made some good points in features also.