بنگلورو۔20 فروری (سالار نیوز) رواں فروری میں، درجہ حرارت معمول سے 2.5ڈگری زیادہ تھا، لیکن پری مون سون کے موسم میں اوسط سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔جمعرات کو کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران، جس کی صدارت وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڑا نے کی، 2025 ربیع اور مون سون کے موسم، زراعت، پینے کے پانی کی فراہمی، موسمی حالات، اور آبی ذخائر کے پانی کی سطح کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے وزراءکو بریفنگ دی کہ پری مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے، اپریل اور مئی میں اچھی بارش ہوگی۔ فروری اور مارچ کے آخری ہفتہ میں بارشوں میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ تاہم، ربیع کے موسم کے دوران بارش اوسط سے کم رہی ہے اور اکتوبر-دسمبر میں بارش میں کمی کی توقع ہے۔حکام نے یہ بھی اطلاع دی کہ فروری کے آخری ہفتہ میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڑا نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست بھر میں پینے کے پانی کی قلت نہ ہو اس کےلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بڑے آبی ذخائر میں پانی کے موجودہ ذخیرہ کا جائزہ لیا۔ کرناٹک کے14 اہم آبی ذخائر میں فی الحال 535.21 ٹی ایم سی پانی موجود ہے، جو کہ اوسط ذخیرہ کرنے کا تقریبا 60% ہے۔ پچھلے سال اسی وقت ذخیرہ 332.52 ٹی ایم سی تھا۔کچھ آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر نے آبپاشی کی ضروریات اور مستقبل میں پینے کے پانی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب پانی کا احتیاط سے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محکمہ آبی وسائل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں آبی ذخائر کی متوقع سطح کے بارے میں واضح رپورٹ فراہم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ آبپاشی کےلئے پانی چھوڑنے سے پہلے پینے کے پانی کی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔طویل مدتی پانی کی قلت اور پانی کے معیار کے مسائل کی وجہ سے، پانچ اضلاع چکبالا پور، چتردرگہ،ٹمکور، بنگلورو اربن، اور رام نگرا کے 13 تعلقہ جات کے 66 دےہاتوں کو ٹینکروں اور بورویلوں کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح چکبالا پور، بنگلورو اربن اور کولار اضلاع میں شہری بلدیاتی اداروں کے56 وارڈوں میں ٹینکرز اور بورویل پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں۔ میٹنگ میں ان اضافی دیہاتوں کی نشاندہی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جنہیں مستقبل قریب میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماضی کے اقدامات کا جائزہ لے کر اور پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کےلئے اضافی اقدامات پر غور کرتے ہوئے جامع تیاری کریں۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کرشنا بائرے گوڑانے یہ بھی بتایا کہ فی الحال تمام ڈپٹی کمشنروں اور تحصیلداروں کے پی ڈی اکانٹس(ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ)میں 488.30 کروڑ روپئے دستیاب ہیں، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مالی رکاوٹیں امدادی اقدامات میں رکاوٹ نہ بنیں۔ میٹنگ میں تعمیرات عامہ کے وزیر ستیش جارکی ہولی، دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے وزیر پرینک کھرگے، اور وزیر زراعت این چلوواریا سوامی نے شرکت کی۔

بنگلورو۔شہر کے شیواجی نگرکی بورنگ اسپتال میں موجود اٹل بہاری واجپائی میڈےکل کالج میں لائبریری کا افتتاح ریاستی وزیر برائے میڈےکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کیا۔ اس موقع پر شیواجی نگرکے رکن اسمبلی رضوان ارشد اور دیگر موجود تھے۔

بنگلورو۔ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پرشہر کی جامع مسجد بنگلور وسٹی میں جاری رنگ روغن اور دیگر تیاریوں کا جمعرات کے روز ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ،اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر مسجد کے خطیب وامام مولانامقصود عمران رشادی، سکریٹری نو ر الامین اور دیگر موجود تھے۔

3 thoughts on “

  1. Great write-up, I¦m regular visitor of one¦s blog, maintain up the nice operate, and It’s going to be a regular visitor for a lengthy time.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *