
بنگلور۔5مارچ(سالارنےوز)تےن لارےوں کے درمےان ہوئے سلسلہ وارہوئے تصادم مےں تےن افرادجائے واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ےہ واقعہ چترادرگہ کی مضافات ہمبارکے قرےب پےش آےا۔حادثہ مےں ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاڑپترے کے شےکھر(55)، تمل ناڈوکے متونورگرام کے پےری سوامی اوراترپردےش کے اترولی گرام کے محمدکےف کے طورپرکی گئی ہے۔ اس حادثہ مےں بدرالدےن نامی شخص بری زخمی ہواہے ،جس کوضلع سرکاری اسپتال مےں زےرعلاج رکھاگےاہے۔کہاجارہاہے کہ چترادرگہ تعلقہ کے سبارگرام کے شاہراہ مےں دھان سے بھری ہوئی اےک لاری خراب ہوکررکی ہوئی تھی ،اس موقع پر کپڑوں سے لدی اترپردےش کی اےک لاری نے کھڑی لاری کوٹکرماردی ،اس دوران اس کے پےچھے آرہی تمل ناڈوسے تعلق رکھنے والی تربوزسے بھری لاری ڈرائےورکے قابوسے باہرہوگئی اورےہ لاری بھی اترپردےش کی لاری سے جاٹکرائی جس کے نتےجہ مےںتےن افرادہلاک ہوگئے جبکہ ایک کے شدےدزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سلسلہ مےں دےہی پولےس تھانہ مےں اےک معاملہ درج کرلےاگےاہے۔جہاں ےہ حادثہ پےش آےااس کامعائنہ کرنے چترادرگہ کے اے اےس پی کمارسوامی ،ڈی وائی اےس پی دناکرآئے اور وہاں کاجائزہ لےا۔
87pn4a
gr4ojo