
بنگلورو:6 مارچ (سالار نیوز)ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال میں بگاڑکی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے اس کےلئے مقامی اور ریاستی سطح پر پولیس حکام کو سخت ہدایت دی گئی ہے اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کےلئے ان ہی کو ذمہ دار مانا جائے گا۔ ےہ بات جمعرات کے روز ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران جے ڈی ایس رکن ایس ایل بھوجے گوڑا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نےشہر میں حال ہی میں ٹووہےلروں پر وہےلنگ اور اس مرحلہ میں مہلک ہتھیاروں کی نمائش کے واقعہ پر کہا کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں سماج میں بدامنی پھےلانے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ بدامنی پھےلانے کی کوششیں بھی دن بدن بڑھ رہی ہیں ان کے خلاف از خودمقدمہ درج کر کے ان کے خلاف کارروائی کرنے کاپولیس کو اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے عوام کے سکون کواشتعال انگیز سوشیل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور ان عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے پولیس تھانوں میں گشت کا نظام قائم کیا گیا ہے اس کی نگرانی کےلئے تھانے کی سطح پر ایک آفیسر کو ذمہ دار بنایا جائے گا ۔ اس کے ذریعہ یقینی بنایا جائے گاکہ جب بھی پولیس کی ٹیمیں بیٹ پر ہوں اس دوران تھانہ کی حدود میں کوئی جرم سرزد نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ بیٹ کے دوران اگرپولیس افسر یا جوانوں کی لاپروائی سے اگر کوئی واردات رونما ہو تو اس کےلئے ان افسروں کو ذمہ دار مانا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کے جرم کرنے کے عادی غنڈوں کی نشا ندہی کر کے ان کے خلاف مقدمہ کرنے کی بھی پولیس حکام کو ہداید تی گئی ہے ۔ پولیس کے گشتی نظام کو مستعد رکھنے کےلئے بنگلورو میں بڑی تعداد میں ہوئسلا گاڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ عوام کی طرف سے ضرورت پڑنے پر 112کو کال کرنے پر چند ہی منٹ میں ہوئسلا گاڑی سے پولیس ان تک پہنچ جائے گی۔ حالےہ دنوں میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے بارے میں ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ ان کی روک تھا م کےلئے پولیس کی طرف سے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جرائم سے نپٹنے کےلئے ریاستی سطح پر ایک علےحدہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ قائم کیا گیا ہے۔ ان کے ماتحت اے ڈی جی پی ، آئی جی پی اور سات ایس پی کام کر رہے ہیں اور سائبر شعبہ کےلئے مخصوص پولےس عملہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
Adorei a clareza do seu post! Esse conteúdo é simplesmente sensacional! Muito inspirador! Sua postagem é um exemplo de excelência! Você é incrível! 🙏🏾 https://kurier.today/
mybh7k